امریکی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے وزارت دفاع پریشان

ویب ڈیسک

کراچی : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکی فوجیوں میں خود کشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اعداد و شمار کے مطابق 2020ء میں 385 حاضر سروس فوجیوں نے خود کشی کی جب کہ 2018ء میں خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 326 تھی۔ اس طرح یہ رجحان تیزی سے بڑھتا دیکھا جا رہا ہے

الاسکا میں ایلسن ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود فوجیوں سے اپنے خطاب میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ مجھے فوجیوں میں خود کشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہو رہی ہے، یہ رجحان تمام طرز کی فوج میں پایا جا رہا ہے

یاد رہے کہ 30 دسمبر سے اب تک صرف الاسکا میں خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 6؍ ہو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے

محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کے علاوہ فوجیوں میں نا پیش بینی کی سوچ پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close