گلوکارہ شکیرا نے اپنے بچوں پر اپنے ہی گانے سننے پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک

دنیائے موسیقی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی انتہائی مقبول کولمبیئن اسٹار شکیرا نے جہاں اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنی مویسقی پر جھومنے پر مجبور کیا، وہیں انہوں نے گھر پر اپنے بچوں کو یہ موسیقی سننے سے سختی کے ساتھ منع کر دیا ہے

جو شکیرا چاہتی ہیں کہ ساری دُنیا ان کے گانے سنے اور انہیں داد تحسین دے، اسی شکیرا کے بچوں ملان اور ساشا کو گھر پر والدہ کا میوزک سننے کی اجازت نہیں ہے

شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی موسیقی گھر میں بجانے کی اجازت نہیں دیتیں اور خود بھی اسے ان کے سامنے سننے سے بچتی ہیں

انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے میرے بچے عام حالات میں رہیں

اپنے اس اقدام کی وضاحت میں شکیرا کا استدلال ہے کہ میں اور میرے شوہر اسپینش فٹبال جیرارڈ پائک نامور شخصیت ہیں، لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بچے عام و سادہ زندگی گزاریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close