کراچی کا کون سا ریسٹورنٹ ’دنیا کے سو مشہور ترین ریسٹورنٹس‘ میں شامل ہوا؟

ویب ڈیسک

حال ہی میں دنیا کے سو سب سے مشہور ریستوران کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کراچی کے ایک ریستوران نے بھی جگہ بنا لی ہے

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے، جنہوں نے اپنے جارحانہ کھیل اور عمدہ انداز قیادت کے ساتھ ساتھ دوستانہ انداز کی وجہ سے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہیں

پاکستان کا دورہ کیے پندرہ سال سے زائد گزرنے کے باوجود دھونی اب تک پاکستانی کھانوں کا ذائقہ نہیں بھولے اور اس بات کا انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو میں برملا اظہار بھی کیا

حال ہی میں سابق بھارتی کپتان کی انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائر ہوئی جس میں انہیں ایک فین کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے

تو دھونی یہ مشورہ ایسے ہی نہیں دے رہے۔۔ پاکستانی کھانوں کے ذائقوں پر ایک اور مہر ثبت ہوئی ہے

اگر آپ کراچی کے رہنے والے ہیں تو صابری، زاہد، جاوید اور وحید نہاری سمیت مشہور نہاری سے واقف ہوں گے، لیکن بہترین ذائقے اور مقبولیت کی بنا پر ’زاہد نہاری‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کی ایک سو سب سے مشہور ریستوران میں شمار ہو گئی ہے

یہ انکشاف معروف آن لائن فوڈ پورٹل کی جانب سے شئیر کی گئی فہرست میں ہوا، جہاں حال ہی میں دنیا کے سو سب سے مشہور ریستوران کی فہرست جاری کی گئی، جس میں کراچی کی زاہد نہاری نے بھی جگہ بنا لی

اس فہرست میں ’زاہد نہاری‘ کا نام 89ویں نمبر آیا ہے اور اس فہرست میں یہ پاکستان سے واحد ریستوران ہے

اس کے برعکس بھارت کے پانچ ریستوران نے فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

زاہد نہاری کا نام کراچی کے ان مقبول ریستوران میں شامل ہے، جہاں لوگ ان کی نہاری کے مزیدار ذائقے، رنگ، خوشبو کے گرویدہ ہیں، صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہر سے آئے لوگ بھی یہاں کا رخ لازمی کرتے ہیں

اس کے مشہور ہونے کی ایک خاص وجہ گرماگرم، مزے دار اور ذائقے دار نہاری ہے، زاہد نہاری کی شہر بھر میں مختلف شاخیں واقع ہیں اور یہاں ہوم ڈیلیوری اور پارسل لے جانے کی خدمات بھی دستیاب ہیں

کراچی کی زاہد نہاری کو سیاستدان بھی پسند کرتے دکھائی دیتے ہیں، 29 دسمبر 2022 کو سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس جانے کے بعد کراچی میں زاہد نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close