پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو گرا دیں گے، بلاول

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن نہیں، وہ کراچی میں وکلا سے خطاب کر رہے تھے

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کے پاس آئینی حقوق نہیں ہونگے، پارلیمان ایک ربڑ اسٹامپ اور سلیکٹڈ میڈیا ہوگا. ہم عوام کے مسائل تب تک حل نہیں کرسکتے، جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی

انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی وزیر کرپشن کرتا ہے تو عمران خان کو جواب دینا پڑے گا، تاریخ میں ہمیں اتنا نا اہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، آج آپ لوگ حکومتی بنچز پر ہیں کل جب آپ وہاں نہیں ہوں گے تو ہم دیکھیں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close