حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
نیپرا نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے صارفین کے لیے ماہ جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، یہ وصولی اگست اور ستمبر کے بلوں میں کی جائے گی نیپرا (نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے جون کے…
پاکستان کی معاشی پالیسی چلا کون رہا ہے؟
پاکستان کی معیشت اس وقت جمود کا شکار ہے۔ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، تنزلی کے شکار روپے اور توانائی کی قلت نے ایک معاشی بحران کو جنم دیا ہے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کا وہ معاشی پیکج جو اپریل میں معطل ہوا تھا، یہ رقم کب تک پاکستان کو مل…
مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔۔
پچاس سالہ رضیہ کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ کی رہائشی ہیں۔ وہ گھروں میں صفائی اور برتن مانجھنے کا کام کرتی ہیں اور بمشکل دس سے بارہ ہزار روپے کماتی ہیں۔ ان کے چھ بچے ہیں جن میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ پانچ سال پہلے ان کے شوہر کی وفات ہو گئی تھی…
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم…
پیداواری لاگت بڑھنے سے چھوٹے کاشتکار زمین بیچنے پر مجبور
روز بہ روز بڑھتی مہنگائی سے جہاں پاکستان کے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، وہیں کاشتکاروں کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں، حتیٰ کہ چھوٹے کاشت کار اپنا کھیتی باڑی کا آبائی پیشہ چھوڑ کر زمینیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور غیر فعال آمدنی پیدا کرنے کے نئے…
کون سی موٹرسائیکل جیب پر ہلکی اور کارکردگی میں تگڑی؟
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی موٹر سائیکلوں کی فروخت چھی بڑھ گئی ہے بہت سے ایسے لوگ جو پہلے گاڑیاں استعمال کرتے تھے، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد وہ گاڑیاں ترک کرکے موٹرسائیکل کو اپنی سواری بنا رہے ہیں کراچی میں ایک پرائیویٹ…
صبر کی تلقین کا وقت گزر چکا ہے
نمرہ میرے بچوں کو پچھلے دو سال سے ٹیوشن پڑھا رہی ہے۔ نوجوان بچی، بہن بھائیوں میں سب سے بڑی۔ باپ کسی دائمی مرض میں مبتلا چارپائی سے لگا ہے اور ماں گھر پر کپڑے سینے کا کام کرتی ہے۔ دونوں ماں، بیٹی مل کر اتنا ہی جمع کر پاتی ہیں کہ گھر کا چولھا…
تین صوبوں کے 28 اضلاع میں آمدن میں کمی، بیماری اور اموات میں اضافہ
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اٹھائیس اضلاع میں جن گھرانوں کا سروے کیا گیا، ان میں سے نصف سے زائد نے آمدنی میں کمی، خوراک اور ایندھن کی زیادہ قیمتوں، بیماری یا اموات کے…