عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ’ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے‘۔ سکندر راجا کا یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے استعفے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔ اپنی رہائش…
ملک کے وزیر اعظم کہتے ہیں: بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ ”بااختیار لوگوں“ کے سامنے اٹھاؤں گا
خضدار – ملک کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ با اختیار لوگوں کے سامنے اٹھاؤں گا، اُمید ہے یہ مسئلہ انصاف کی بنیاد پر حل ہوجائے گا خضدار میں کچلاک قومی شاہراہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم…
کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت اور سپريم کورٹ سے مراسلے کی کھلی سماعت کا مطالبہ، عمران خان
اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز مراسلے پر سپریم کورٹ کی اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کارکنوں کو دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے وزارت…
”امریکی سفارتکار نے بس تھوڑی سی سخت زبان استعمال کی تھی“ احسن اقبال
اسلام آباد – پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے امریکی سفارتکار کی ایک ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین پر واضح موقف نہ لینے پر مبینہ طور پر تھوڑی سخت زبان میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا وفاقی وزیر احسن اقبال نے…
پی ٹی آئی حکومت کی دی گئی سبسڈی ختم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور
اسلام آباد – اپنے پہلے ہی ہفتے میں کئی یوٹرن لینے کے بعد شہباز سرکار اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر بھی یو ٹرن لینے پر غور کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس روپے کا یکمشت اضافہ…
حکومت پٹرول سبسڈی کم کرنے کی آئی ایم ایف شرائط سے متفق
وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ…
ایف اے ٹی ایف اجلاس دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کے جائزے کا آغاز
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے 37 رکنی ممالک کے وزرا اور عہدیداروں نے واشنگٹن میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی واچ لسٹ میں شامل ممالک…
”وقت آنے پر خاموشی توڑوں گا“، عمران خان کے پرجوش حامی ‘لاپتا’ سابق فوجی افسر لندن پہنچ گئے
کراچی – اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ ‘بحفاظت’ اپنے خاندان کے پاس برطانیہ پہنچ گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق فوجی…