آوازیں دفنانے کی بجائے انہیں ساتھ کیوں نہیں بٹھا سکتے ہم؟
آواز کیسی عجیب چیز ہے۔ جتنے مرضی لفظ لے آئیں آپ کسی کی آواز بتا نہیں سکتے۔ خوشبو کاپی ہو سکتی ہے، کاغذ پہ اس کا فارمولہ، اس کے نوٹس، سب کچھ لکھ کر اسے بالکل پہلے جیسا بنایا جا سکتا ہے لیکن آواز؟ آپ کے پردادا کی آواز کیسی تھی، آپ نہیں جانتے ہوں…
’خدایا آئی ایم ایف کو ہیضہ ہو جائے‘
ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارے تین بڑے دشمن ہیں، انڈیا، دہشت گرد اور آئی ایم ایف۔ انڈیا سے ہم بات کرنا چاہتے ہیں مگر انڈیا ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ دہشت گرد تب سے دہشت گرد ہیں جب سے وہ ہمارے کام کے نہیں رہے اور آئی ایم ایف وہ ازلی دشمن ہے،…
تین تالے لگا کے بھی ہم لوگ محفوظ کیوں نہیں؟
انسان نے قدرت کو تسخیر کر لیا، زمین فتح کر لی، چاند پہ جا بیٹھا، یہ سب باتیں بچپن سے سن رہے ہیں ہم، آنیاں جانیاں دیکھنے والی ہیں لیکن اب، اس وقت، ہم لوگ اپنے گھروں کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لوہے کے بڑے بڑے گیٹ، ہر گلی محلے کے چوکیدار، بلکہ اب…
لاش کو عزت دو
بالخصوص 2018 سے اب تک جتنے بھی بجٹ پیش کیے گئے، ان کا ڈھانچہ آئی ایم ایف نے بنایا۔ ہم نے صرف اس ڈھانچے پر لیپا پوتی کی۔ اب جو بجٹ آنے والا ہے، وہ بھی اس سیریز کی اگلی کڑی ہے۔ آسان لفظوں میں قیدی کو زنجیر کی لمبائی تک چہل قدمی کی آزادی…
’گندم جنت سے تو نکلوا سکتی ہے، حکومت سے نہیں!‘
ایسا ملک، جہاں عالمی ادارہِ خوراک کے آنکڑوں کے مطابق 35 فیصد آبادی مسلسل غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے اور اس میں سے بھی 18 فیصد کو روزانہ سوچنا پڑتا ہے کہ شام کو روٹی ملے گی بھی یا نہیں۔ ایسے ماحول میں کسی سال یہ خبر ملے کہ اس بار گندم کی ریکارڈ…
نظام آلودہ تھا، اب تعفن زدہ ہو چکا!
چھ ججز کا خط منظر عام پر آتے ہی کہیں انقلاب کی نوید سنائی گئی تو کہیں سازش کی بو سونگھتے ہوئے مناسب بندوبست کیے جانے کا اعلان ہوا۔ یہ پریم پتر اچانک منظرِ عام پر نہیں آیا۔ اس کا بیک گراؤنڈ ہے، دو بار یہ ججز اپنے چیف جسٹس سے شکایت لگا چکے ہیں۔…
منور سہروردی: بینظیر بھٹو کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے محافظ کو کس نے قتل کروایا؟
”خون بَھل بَھل بہہ رہا تھا۔۔۔ گولی سینے میں بھی لگی تھی۔۔۔ بڑی مشکل سے انہوں نے مجھ سے کہا بھائی! میرے بچّے چھوٹے ہیں۔ جلدی سے ہسپتال لے چلو۔۔۔“ حواس باختہ رکشہ ڈرائیور محمد اعظم نے لڑکھڑاتی زبان سے انتہائی گھبرائے ہوئے لہجے میں صحافیوں کو بتایا۔ یہ…
پاکستانی عدلیہ کا نائن الیون
اگر کسی ہائی کورٹ کے آٹھ میں سے چھ جج برسرِ عام تحریری طور پر متفق ہوں کہ انٹیلیجینس ایجنسیوں کی کھلی مداخلت کے سبب عدلیہ انصاف نہیں دے سکتی تو اس واقعے کو پاکستانی عدلیہ کا نائن الیون سمجھنا چاہیے۔ یہ سب اچانک سے نہیں ہوا۔ سب سے پہلے اسی اسلام آباد ہائی…