Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
اگست 24, 2021 3 Min Read
1

کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان سے ہنرمند افغانیوں کے انخلا سے باز رہے

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا لوگوں کو ایئرپورٹ بلاتا ہے اور پھر انہی لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے اس لیے اب ایئرپورٹ افغان شہریوں کے لیے بند کر رہے ہیں صرف غیرملکیوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دس دنوں میں تشدد، قتل یا دہشت گردی کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا۔ پورے ملک میں سوائے کابل ایئرپورٹ کے مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور وہاں بھی ہلاکتوں کی ذمہ دار ذمہ دار امریکی فوج ہے

◾امریکا ہنر مند افغان شہریوں کو لے جانے سے باز رہے!

ترجمان طالبان نے امریکا کو ہنر مند افغان شہریوں کے انخلا سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغانیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ افغان شہری دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں اور جو چلے گئے ہیں وہ واپس آکر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔

◾حکومت کس طرز کی ہوگی؟

حکومت سازی سے متعلق ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ ابھی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت مغربی طرز کی جمہوریت کی طرح نہیں ہوگی۔

◾خواتین ملازمین کے لیے نئی ہدایات:

ترجمان طالبان نے خواتین ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وہ گھروں پر ہی رہیں اور اپنے اداروں کی سیکیورٹی فول پروف ہونے کا انتظار کریں تاہم اس دوران گھر بیٹھی خواتین ملازمین کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔

اس موقع پر ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ ہم خواتین کے ملازمت کرنے پر پابندی لگانے کے خواہش مند نہیں ہیں تاہم گھروں میں رکنے کی عارضی پابندی ملازمت گاہوں کی سیکیورٹی فول پروف ہوتے ہی اُٹھالی جائے گی۔

◾امریکا 31 اگست تک انخلا مکمل کرلے

ترجمان طالبان نے امریکا سمیت غیرملکی افواج پر زور دیا کہ 31 اگست تک انخلا کا عمل کرلیں اور صرف اپنے لوگوں کو لے کر جائیں۔ افغان شہریوں کو لے جانے کی ضرورت نہیں۔ 31 اگست تک انخلا کا عمل مکمل نہیں کیا گیا تو اس کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

◾پنجشیر والوں کو کابل آنے کی دعوت

ذبیح اللہ مجاہد نے پنجشیر میں مزاحمت کاروں کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر کے بھائی خوفزدہ نہ ہوں۔ ہم لڑائی نہیں چاہتے۔ انھیں کابل آنے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔

◾سی آئی کے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات اور پرویز مشرف سے سوالات

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان طالبان نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں

اسی طرح پرویز مشرف کی سزا سے متعلق سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی معاملہ ہے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں.

آج کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافی بھی موجود تھیں اور انھوں نے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد سے براہ راست سوالات بھی کیے.

یہ بھی پڑھئیے:

  • پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ، احمد مسعود کی امریکا سے مدد کی اپیل

  • طالبان کا وزیرِ تعلیم،  وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف اور سربراہ مرکزی بینک  کا تقرر

  • سابق افغان آرمی چیف کی ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے تصویر منظر عام پر

  • ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کر دیں

  • پنجشیر کے قریب تین اضلاع پر طالبان مخالف فورسز کا قبضے کا دعویٰ

  • امر اللہ صالح ٹھگ ہے، احمد مسعود طالبان سے معاہدے پر راضی ہیں، حشمت غنی

  • طالبان کے کون سے اہم رہنما انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں؟

  • طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان

  • بھارتی فوجی افسر نے افغان صورتحال پر  آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟

  • افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات

  • طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی

  • طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر

  • احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا

 

Tags:

CIATalibanTaliban SpokespersonUSAZabih-ullah
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ، احمد مسعود کی امریکا سے مدد کی اپیل

Next

ملا برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme