واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے
امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ویلیم برنس نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ خفیہ ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کی گئی ہے۔
امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اپنے ڈائریکٹر ویلیم برنس کی طالبان رہنما سے ملاقات کی رپورٹ پر ردِ عمل دینے سے گریز کیا ہے
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان طالبان نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں
اسی طرح پرویز مشرف کی سزا سے متعلق سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی معاملہ ہے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں.
یہ بھی پڑھئیے:
-
طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان
-
پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ، احمد مسعود کی امریکا سے مدد کی اپیل
-
طالبان کا وزیرِ تعلیم، وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف اور سربراہ مرکزی بینک کا تقرر
-
سابق افغان آرمی چیف کی ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے تصویر منظر عام پر
-
ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کر دیں