سلامتی کونسل، طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے حذف، بھارت نے بھی دستخط کر دیئے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں طالبان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موقف میں نمایاں تبدیلی نظر آئی ہے اور طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے حذف کر دیا گیا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کو بھی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے طور پر اس بیان پر دستخط کرنے پڑ گئے ہیں ، جس میں دہشتگردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کیا گیا ہے

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ بھارت سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ وہ طالبان کو اب اچھوت نہیں سمجھتی بلکہ طالبان کو اب ایک اسٹیٹ ایکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close