بیونس آئرس : لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے پیلے کو جنوبی امریکی فٹ بال کی تاریخ میں سب سے اوپر بین الاقوامی گول اسکورر کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا، ساتھ ہی ارجنٹائن نے 2022ع ورلڈ کپ کوالیفائر میں بولیویا کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے سے فتح حاصل کی
میسی نے اس مقابلے میں اپنے 77ویں ، 78ویں اور 79ویں بین الاقوامی گولز کے ساتھ ارجنٹائن کو اگلے سال قطر میں ہونے والے فائنلز مقابلوں میں شرکت کا اہل بنانے کے قریب پہنچا دیا
چونتیس سالہ پیرس سینٹ جرمین فارورڈ نے ارجنٹائن کی جانب سے 153ویں بار کھیلتے ہوئے 14ویں منٹ میں پیلے کے 77 گولوں کے دیرینہ رکارڈ کو برابر کیا ، انہوں نے اپنے اس گول کے لیے بولیوین ڈفینڈر کو نٹ مگ کیا اور پھر بولیویا کے گول کیپر کارلوس لیمپے کو ایک شاندار شاٹ سے بے بس کر دیا
اس کے بعد ارجنٹائن کے کپتان نے اپنے دوسرے گول کے ساتھ 64ویں منٹ میں پیلے کا رکارڈ توڑ دیا
میسی نے اپنے کیریئر کی ساتویں بین الاقوامی ہیٹ ٹرک کھیل ختم ہونے سے دو منٹ قبل مکمل کی ، اس کے بعد جذبات سے بھرے لہجے میں میسی نے کہا ، "میں نے اس کے لیے کافی طویل انتظار کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا ، "اب میں اس سے لطف اندوز ہونے جا رہا ہوں ، یہ اتنا لمبا انتظار کرنے کے بعد ایک منفرد لمحہ ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔“
یہ بھی پڑھیئے: