یورپ میں بھی توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک

کراچی : یورپ میں بھی توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. یورپ میں توانائی کی آسمان پر جاتی قیمتوں کا مسئلہ 21 اور 22 اکتوبر کو یورپین کونسل کے اجلاس میں اہم ایجنڈا ہوگا

تفصیلات کے مطابق یورپین کمشنر برائے توانائی کادری سمسن اس حوالے سے اپنی رپورٹ اور ممبر ریاستوں کو اس سے نمٹنے کے طریقوں پر مشتمل ’ٹول باکس‘ تجویز کریں گے، جبکہ 26 اکتوبر کو یورپین انرجی منسٹرز کے اجلاس میں بھی یہی اہم موضوع ہوگا

یاد رہے کہ یورپ بھی ساری دنیا کی طرح اس وقت توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے سے لڑ رہا ہے کیونکہ یورپ میں یہی وقت وبائی مرض کوویڈ-19 کے بعد معاشی بحالی کا بھی ہے لیکن توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے اس بحران کے باعث لوگوں کی گھریلو آمدنی پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے

اس وقت یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اس سال جنوری سے لے کر ستمبر تک 360 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

اس صورتحال میں یورپین کمیشن ایسے اقدامات تجویز کر رہا ہے، جس کے ذریعے توانائی کمپنیوں پر بھی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کی مدد بھی ممکن ہو سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close