نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی

نیوز ڈیسک

نویں جماعت کے ایک طالبعلم نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیار کی ہے جس میں بہت سارے آپشن بھی موجود ہیں

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی سید نبیل حیدر جعفری اس وقت نویں جماعت کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے اپنی ایپ کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے۔ اس ایپ کو پانچ فروری کو گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو اب تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ چھ مارچ کے 12 بجے تک ایپ کو 180 سے زائد فائیو اسٹار مل چکے ہیں۔ تاہم نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایپ ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے

سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک وڈیو میں نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور اس میں بصارت میں کمزور افراد کے لیے رنگوں اور فونٹ بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔ اسی طرح کلربلائنڈ لوگوں کے لیے بھی رنگوں کا ایسا انتخاب رکھا گیا ہے جو وہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں

نبیل نے بتایا کہ ان کا خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نے رقم جمع کرکے دس ہزار روپے میں ایک لیپ ٹاپ خریدا اور اس پر ایف ایف (فرینڈز اینڈ فیملی) میٹنگ ایپ سازی کا آغاز کیا۔ اب تین سال کی محنت کے بعد یہ ایپ تیار کر لی ہے

نبیل کے مطابق وہ ساتویں جماعت سے اس ایپ پر محنت کررہے ہیں جس میں ویڈیو کالنگ اور وائس کالنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس ایپ میں بہت سارے چینلز ہیں اور آپ اپنی سہولت کے حساب سے چینل بنا سکتےہیں

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں دو لاکھ لوگوں تک کا گروپ بنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ ایک پیغام پانچ سے چھ لاکھ لوگوں تک بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹ چیٹ کا آپشن بھی موجود ہے جس میں خود کار ڈیلیشن کا آپشن بھی موجود ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close