ممبئی – معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ان کی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ کو دیکھ پر پاکستانی فلمی اور کرکٹ شائقین بہت خوش ہوں گے
رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ آئندہ ہفتے کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے، جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جیتے گئے پہلے ورلڈ کپ 1983ع کی جدوجہد پر مبنی ہے
مذکورہ فلم کی پروموشن کے لیے حال ہی میں جب رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی پہنچے، تو صحافیوں سے بات کرنے کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے ان سے فلم سے متعلق سوال کیا
پاکستانی صحافی کے سوال پر رنویر سنگھ نے ان کی آواز سے ہی انہیں پہچان لیا کہ سوال کرنے والا صحافی پاکستانی ہے. جواب دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم میں ایک خاص سین ہے، جسے دیکھ پر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے
رنویر سنگھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ابھی وہ مذکورہ سین سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے، تاہم وہ یقینی طور پر کہتے ہیں کہ اسے دیکھ کر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے اور پاکستانیوں کو ’83‘ ہر حال میں دیکھنی چاہیے
اسی دوران بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا کہ ’83‘ فلم بہت ہی پیاری مووی ہے اور اسے ہر فلم اور کرکٹ مداح کو دیکھنا چاہیے
دبئی کے برج خلیفہ پر ان کی فلم کے ٹریلر کی کلپس بھی دکھائی گئی تھیں، جب کہ اس سے قبل ’83‘ کو گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا
اسپورٹس فلم ’83‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ نومبر میں جاری کرتے ہوئے اسے 24 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا
دستیاب معلومات کے مطابق فلم کی کہانی بھارت کی جانب سے 1983ع میں جیتے گئے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کے گرد گھومتی ہے، جس میں رنویر سنگھ کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپتان کپل دیو کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے
دپیکا پڈوکون فلم میں بھی رنویر سنگھ کی بیوی یعنی کپل دیوی کی بیگم رومی بھاٹیا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں منفرد اداکار پنکج ترپاٹھی، سلیم ثاقب اور بومن ایرانی سمیت دیگر شامل ہیں
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں 1983ع کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو دکھایا گیا ہے
فلم میں دپیکا پڈکون کے کردار سمیت ویسٹ انڈیز اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور کرکٹ انتظامیہ سمیت کھلاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے
ٹریلر میں اس وقت کی بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں جن میں روی شاستری اور محمد اظہر الدین بھی شامل ہیں، انہیں بھی دکھایا گیا ہے
ہندی زبان میں بنائی گئی اس اسپورٹس فلم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں. جبکہ اسے کے پروڈیوسرز میں ان کے علاوہ وشنووردھن اندوری، دیپیکا پڈوکون، ساجد نڈیاوالا، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور فینٹم فلم مشترکہ طور پر شامل ہیں
بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، کبیر خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے فلم کو اپنی زندگی کے یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا
اپنی فلم 83 پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا، "ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ صرف ان فلموں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں، میں نے کہا، آپ کہانیوں کا انتخاب نہیں کرتے، کہانیاں آپ کو چنتی ہیں، اور 83 ان کہانیوں میں سے ایک ہے جو ہمیشہ میری زندگی کے یادگار تجربات میں سے ایک رہے گی اور ان سب سے ناقابل یقین کہانیوں میں سے ایک ہوگی۔ یہ ایک خاص فلم ہے، یہاں تک کہ تیکنیک کے لحاظ سے بھی بڑی اسکرین کے لیے ڈیزائن کیا گئی ہے
کبیر نے مزید کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہر ہندوستانی کی ہے۔ جو لوگ پینتالیس پچاس کے پیٹے میں ہیں وہ یہ سب جانتے ہیں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ نوجوان اس لمحے کو زندہ کریں کیونکہ یہ یقینی طور پر ہمارے ملک میں، دنیا میں کھیلوں کی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک ہے
انہوں نے کہا کہ یہ بات پبلسٹی کی بڑھا چڑھا کر نہیں کہہ رہا، بلکہ میں سچ میں کہوں گا کہ یہ میری بنائی گئی بہترین فلم ہے.