اب واٹس ایپ وڈیو کالنگ میں 32 افراد کو شامل کرنا ممکن

ویب ڈیسک

معروف انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے وڈیو کالنگ کے مزید فیچر متعارف کراتے ہوئے اس میں افراد کی تعداد بھی بڑھا دی ہے

اب نئی اپڈیٹس کے بعد کوئی بھی صارف اپنی وڈیو کال میں بتیس افراد کو شامل کر سکتا ہے

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی وڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا، جسے اب متعارف بھی کرا دیا گیا ہے

اس سے قبل 2020ع میں واٹس ایپ نے وڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھاتے ہوئے اسے آٹھ تک کر دیا تھا، جبکہ اس سے قبل واٹس ایپ کی وڈیو کال پر بیک وقت صرف چار افراد ہی شامل ہو سکتے تھے

لیکن کورونا کی وبا پھیلنے اور دنیا بھر میں ’زوم‘ کی مقبولیت میں اضافے کے بعد واٹس ایپ نے وڈیو کالنگ فیچرز کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور اب بیک وقت بتیس لوگ ایک ہی وڈیو کال میں شامل ہو سکیں گے

جہاں وڈیو کالنگ کے لیے ارکان کی تعداد چار گنا بڑھا کر بتیس کردی گئی ہے، وہیں وڈیو کالنگ کی کوالٹی کو بھی بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ مزید فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں

اب صارفین وڈیو کالنگ کے دوران واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کو بھی میوٹ کر سکیں گے

اسی طرح یہ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے کہ گروپ وڈیو کال کے لیے لنک بھی بنایا جا سکتا ہے اور باقی صارفین لنک کو کلک کرکے ویلڈیو کال میں شامل بھی ہو سکتے ہیں

واٹس ایپ کے مذکورہ فیچرز زوم کی طرح ہی ہیں، تاہم اس کے باوجود لوگ اب بھی آن لائن کے اجلاسوں اور میٹنگس کے لیے واٹس ایپ کے بجائے زوم کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close