Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکانِ اسمبلی سمیت متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2023 3 Min Read
0

بلوچستان عوامی پارٹی (بعپ) کے متعدد رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے

سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا، جب بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے ملاقات کی، جس کے بعد بلاول ہاؤس کی جانب سے تفصیلی بیان جاری کیا گیا

بیان کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ اور عارف محمد حسانی کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے بلاول ہاؤس مدعو کیا تھا

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں میں حاجی ملک شاہ گوریج، میر ولی محمد، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، سردارخانزادہ فیصل جمالی اور آغا شکیل درانی شامل ہیں

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سے بلوچستان کے لیے آواز اٹھائی ہے، بلوچستان شہید بی بی (بے نظیر بھٹو) کے سب سے قریب تھا، پیپلزپارٹی نے صوبے کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور یقیناً ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔‘

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے اور خطے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی وجہ بتائی

وہ نہ صرف بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے مستقبل کے امکانات بلکہ موجودہ طرز حکمرانی میں جماعت کے بارے میں بھی پراعتماد تھے

رکن صوبائی اسمبلی عارف حسن حسانی نے بتایا کہ ہم میں سے کئی لوگ ماضی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ رہےہیں اس لیے یہ جماعت ہماری مادر علمی کی حیثیت رکھتی ہے

ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ اس اقدام سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی حکومت پر کیا اثر پڑے گا تو عارف حسین نے جواب دیا ’ہم جلد ہی اس حوالے سے بات چیت کریں گے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ کیا کرنا چاہیے‘

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے حالیہ تبدیلی کے بعد بہت کچھ بدلے گا لیکن ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ یہ کب، کیسے اور کس پیمانے پر ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل پر بات کرنے اور متفق حکمت عملی کے ساتھ وہ جلد کوئٹہ واپس آئیں گے

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ سیاسی پیش رفت کے بعد مستقبل میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آتی، البتہ ماہرین کی رائے کے مطابق اس اقدام سے بلوچستان کے عام انتخابات پر ضرور اثر پڑے گا

کوئٹہ کے صحافی شاہد رند کا کہنا ہے ’موجودہ سیاسی صورتحال اور پیش رفت بلوچستان عوامی پارٹی کے لیے دھچکا ہے لیکن میرے نہیں خیال کہ اس سے عبدالاقدوس بزنجو کو کوئی خطرہ ہوگا۔

انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آصف زرداری کی قیادت میں ’مفاہمت‘ کی کوششوں کی وجہ سے مزید صوبائی رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، مستقبل میں بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے جلد اعلانات متوقع ہیں

تاہم عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں آصف زرداری کی سیاسی پیش رفت نے پیپلزپارٹی کو ان کی اپنی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ واضح مسابقت دیکھی جارہی ہے

شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کافی دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملے گی کیونکہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں حالیہ جارحانہ سیاسی مہم کے بعد پیپلزپارٹی کس حد تک میدان میں اترنے کے قابل ہوگی

انہوں نے بتایا کہ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ وفاق میں آصف زرداری کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام بھی گزشتہ کچھ عرصے سے اسی راستے پر گامزن ہے لیکن پیپلزپارٹی کے برعکس مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت صوبے میں پہلے ہی مضبوط سیاسی اور پارلیمانی موجودگی اور اثروسوخ رکھتی ہے

صحافی نے بتایا کہ دونوں جماعتیں پہلے ہی انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کو انتہائی جارحانہ طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی کے پیش نظر بلوچستان عوامی پارٹی کا مستقبل یقینی طور پر خطرے میں ہے۔

Tags:

allama iqbal and ideology of pakistanAsif Ali ZardariAsif zardariBalochistanbalochistan hinduBalochistan Historybalochistan iran borderbalochistan pakistan borderbalochistan travel vlogBaluchistanbaluchistan housebaluchistan in india mapbaluchistan pakistanfree balochistanfunny pakistani politiciansfunny pakistani politicians videosIdeologyideology of pakistan andideology of pakistan and quaid e azam in urdulocal body elections balochistanno-confidence motion in balochistanPakistanpakistan communitypakistan newsPakistanipakistani actress support asif ali zardaripakistani funny politiciansPakistani Politicianspakistani politicians funny momentspakistani politicians funny videospakistani politicians funny videos reactionpakistani politicians memespakistani politicians scadalspakistani politicians viral videosquaid e azam and ideology of pakistanZardari
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں کھلے آسمان تلے زنگ آلود گرین بسیں سڑنے لگیں

Next

جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme