Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ڈی ایچ ایل کا پاکستان میں 15 مارچ سے آپریشنز محدود کرنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2023 2 Min Read
0

معروف عالمی کوریئر کمپنی ’ڈی ایچ ایل‘ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ترسیلاتِ زر پر پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں اپنے کچھ آپریشنز جزوی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے

ڈی ایچ ایل پاکستان نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ 15 مارچ سے پاکستان میں تمام صارفین کے لیے ’امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ‘ سروس معطل کر رہا ہے اور آؤٹ باؤنڈ شپمنٹ کو زیادہ سے زیادہ 70 کلوگرام تک محدود کر رہا ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ پارسلز پہنچانے کے لیے 14 مارچ تک آرڈرز وصول کیے جائیں گے اور اس تاریخ کو یا اس سے پہلے کی شپمنٹس بھی ڈیلیور کی جائیں گی

واضح رہے کہ تیزی سے کم ہوتے زرمبادلہ کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت اور اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لیے بیرونی ترسیلات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

ڈی ایچ ایل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر پر پابندی عائد کی گئی جبکہ ہمارے ترسیلات بین الاقوامی ہوا بازی اور گیٹ وے کے ذریعے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس رکاوٹ نے ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے لیے مکمل سروسز کو جاری رکھنا سخت مشکل بنا دیا ہے

کمپنی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت سے باقاعدہ رابطے میں ہیں تاکہ زیرِ التوا ترسیلاتِ زر کے مسائل جلد حل ہوں اور صارفین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے

دریں اثنا بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے سربراہ زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈی ایچ ایل کی شکایات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، کیونکہ برآمد کنندگان کو اپنے نمونے غیر ملکی خریداروں کو بھیجنے کے لیے غیر ملکی کورئیر سروس کی ضرورت ہے

’پاکستان فیشن اپیرل‘ کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے کہا کہ ہم عام طور پر ٹیکسٹائل کے نمونے بھیجتے ہیں، جو آرڈرز حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ سرجیکل آئٹمز جیسی کچھ برآمدات سیالکوٹ سے بھیجی جاتی ہیں جبکہ کچھ پیکیجنگ آئٹمز لاہور سے ڈی ایچ ایل کے ذریعے بھی برآمد کی جاتی ہیں، تجارتی برادری عموماً مختلف ممالک سے درآمد شدہ اشیا لاتی ہے

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے اخراج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، غیر ملکی شپنگ لائنز نے بھی پاکستان میں اپنا آپریشن معطل کرنے کا انتباہ دیا ہے کیونکہ بینکوں نے ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں فریٹ چارجز بھیجنا بند کر دیے ہیں

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع 22 کروڑ ڈالر رہا جو کہ مالی سال 2022 میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔

Tags:

aircraftairtagairtagsaviationbbc documentaryboeingbuildingcockpitConstructioncurrent affairs in englishdhldhl expressDocumentaryEducationEngineeringfactualfastflightflightpathfrank oceanfree study in italyfull documentarygeneral elections in kenyagktoday current affairs in hindihow tohow to apply italian universityhow to rotate screen on tvlandingLearninglogisticslogistiekmail sortingmarch visa bulletinmind blownno in person interview for us visaPakistanpakketjepetrol price hike in pakistanpetrol price in pakistanpetrol price in pakistan todaypetrol price pakistanpetrol prices hike in pakistanpetrol shortage in pakistanpilot povpilot's povplaneroyalmailSciencescience documentarysnelspace documentarysparkspeedstudy in italy without ieltstakeoffTECHNOLOGYtext to speechvliegtuigzending
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خصوصی عدالت (فلسطینی کہانی)

Next

تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے 14.24 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کرنے کا حکومتی منصوبہ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme