واٹس ایپ: مختصر وڈیو پیغام اور فارورڈ میسیج کے نئے فیچرز

ویب ڈیسک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے بی ٹا ورژن 23.7.0.77 میں ایک نئے فیچر کی جھلک دکھائی ہے، جسے ’وڈیو میسج (پیغام)‘ کا نام دیا گیا ہے

اس فیچر کی بدولت اب ساٹھ سیکنڈ تک کی وڈیو بنا کر دوستوں کو بھیجی جا سکتی ہے۔ تاہم اب بھی یہ فیچر بی ٹا ورژن سے گزر رہا ہے اور محدود افراد ہی اسے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی مکمل آزمائش اور ڈی بگنگ کے بعد ہی اسے دنیا بھر کے لیے ریلیز کیا جائے

علاوہ ازیں واٹس ایپ میں فارورڈ میسیجز کے ایک زبردست فیچر پر آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جسے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے

اگرچہ اسمارٹ فون سے وڈیو بنا کر محفوظ کر کے اسے واٹس ایپ پر دوستوں تک پہلے ہی بھیجا جا سکتا تھا، لیکن اب اسے وائس میسج کی ہی طرح ایپ سے ریکارڈ کر کے فوری طور پر بھیجا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ حکام کے مطابق اس فیچر میں بھی ایک سے دوسرے صارف تک ساری وڈیو اینکرپٹڈ ہوگی

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق وڈیو مسیجنگ فیچر تمام پلیٹ فارمز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ لیکن اسے جاری کرنے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم اسے تصویر، اینی میٹڈ گفس، اور اسٹیکر کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے براہِ راست وڈیو چیٹ میں بھی استعمال کیا جا سکے گا

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس میں فارورڈ میسیجز کے ایک زبردست فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے، جسے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے

اس وقت واٹس ایپ میں فارورڈ میسیجز کے ساتھ صارف کو کوئی پوسٹ لکھنے یا کرنے کی سہولت میسر نہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد صارف ہر فارورڈ میسیج میں اپنا کیپشن یا تحریر شامل کرنے کے اہل ہوں گے

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس ویب ایٹ انفو کے مطابق ایپلیکیشن کے ماہرین فارورڈ میسیج میں کیپشن ایڈ کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت مذکورہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد اسے عام صارفین کی آزمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے بعد صارف اب فارورڈ کی جانے والی ہر تصویر، وڈیو اور پوسٹ کے ساتھ اپنا کیپشن بھی شامل کر سکیں گے

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ چاہیں تو فارورڈ میسیج کا اصل کیپشن ڈیلیٹ کر کے وہاں نیا کیپشن شامل کریں

فیچر کے تحت صارفین جب بھی کسی فاررورڈ میسیج یا دستاویز کے ساتھ اپنا کیپشن شامل کریں گے تو ان کا کیپشن ایک الگ میسیج کی طرح جائے گا جب کہ ڈیلیٹ کیے گئے کیپشن سے متعلق بھی وصول کرنے والے شخص کو علم ہو جائے گا

ابھی تک واٹس ایپ میں فارورڈ میسیج کے ساتھ کیپشن ایڈ کرنے کا فیچر دستیاب نہیں ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل ہی واٹس ایپ نے تصاویر، وڈیوز اور دستاویزات کو اصل کیپشن کے ساتھ ہی فارورڈ کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی

اس سے قبل فارورڈ کی جانے والی تصویر، ویڈیو یا دستاویز کے ساتھ کیپشن فارورڈ نہیں ہوتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close