Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب چیٹ جی پی ٹی لوگوں کو گھر بھی تلاش کرکے دے گا

By Akhtar Rasool
مئی 5, 2023 2 Min Read
0

امریکی ریئل اسٹیٹ کمپنی زیلو نے ایک ایسا چیٹ جی پی ٹی پلگ اِن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین گھر خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کے لیے مدد لے سکیں گے

یہ پلگ اِن اس حوالے سے صارفین کو مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کرے گا کہ وہ کس قسم کی پراپرٹی خریدنا یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مقام اور قیمت بھی بتائے گا

ان معلومات کی مدد سے چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس کو دیکھے گا اور صارفین کو گھروں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا

ایک مثال دیتے ہوئے زیلو نے بتایا ”اگر کوئی صارف سیئٹل میں آٹھ لاکھ ڈالر سے کم قیمت کے دو بیڈروم اور دو باتھ روم والے ٹاؤن ہاؤسز ڈھونڈتا ہے تو اے آئی چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس سے متعلقہ معلومات فراہم کرے گا“

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپلیکیشن صارف کے طور پر کام نہیں کرے گی، جیسا کہ وہاں جانے کے لیے شیڈول بنانا یا کسی ایجنٹ سے رابطہ کرنا

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ”آپ چاہے گھر خریدنا، کرائے پر لینا یا صرف پراپرٹی دیکھنا چاہتے ہوں، آپ مخصوص پراپرٹی لسٹنگ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں یا اپنی دلچسپی کے گھروں کے متعلق بتا بھی سکتے ہیں“

کمپنی کے مطابق توقع ہے کہ پلگ اِن ابتدائی طور پر دو مئی سے چیٹ جی پی ٹی کے منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور وسیع تر رسائی مستقبل میں متوقع ہے

زیلو نے کہا کہ پلگ اِن فی الحال ابتدائی آزمائشی مرحلے میں ہے، جو اس کی ٹیم کو اوپن اے آئی کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے گا تاکہ تجربے کو بہتر سے بنایا جا سکے

زیلو کے سی ٹی او ڈیوڈ بیٹل نے ایک بیان میں کہا ”جنریٹیو اے آئی سے لوگوں کا معلومات تلاش کرنے کا طریقہ بدل رہا ہے۔ ہم اس کی بے پناہ صلاحیت کو سمجھتے ہیں اور ہم مستقبل میں اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے کے منتظر ہیں“

ریئل سٹیٹ فرم نے مزید کہا ”نیا زیلو چیٹ جی پی ٹی پلگ اِن اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ ہم معلومات کو اَن لاک کرنے اور اپنے صارفین کو بااختیار بنانے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے وہ اپنا گھر خرید رہے ہوں، کرائے پر لے رہے ہوں یا فروخت کر رہے ہوں“

اس میں کہا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ کے جوابات محدود ہیں اور زیلو کی ڈیٹا پالیسیوں سے مطابقت رکھتے ہیں، تاہم ریئل اسٹیٹ فرم کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو کنٹرول نہیں کر سکتی کہ چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر لوگ ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔

Tags:

ai chatbotArtificial Intelligenceartificial intelligence 2022artificial intelligence artartificial intelligence robotchat gptchat gpt codingchat gpt explainedchat gpt how to usechat gpt plagiarismchatgptchatgpt codingchatgpt exampleschatgpt explainedcnetdall e 2how to use chatgptmachine learning pythonopenai chatTechTECHNOLOGYwaht is chatgptwhat is chat gptwhat is chat gpt used forwhat is chatgptwhat is dalle 2
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قبرستان کا رشتہ (فرینچ ادب سے منتخب افسانہ)

Next

کھانے کی خوبصورت اور رنگین مصنوعات، لیکن صحت کے لئے انتہائی سنگین خطرہ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme