Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اسپین اور بیلجئم کے وزرائے اعظم نے ایسا کیا کہا، جس پر اسرائیل چراغ پا ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 26, 2023 2 Min Read
0

اسرائیل نے جمعے کے روز کہا کہ وہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سینچیز اور بیلجئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بارے میں ریمارکس کے بعد دونوں ملکوں کے سفیروں کو طلب کرے گا

یہ اعلان اس کے بعد آیا ہے جب دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کے مصائب کے لئے اسرائیل پر نکتہ چینی کی۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ اسپین خود اپنے طور پر بھی یہ کر سکتا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے

اسپین کے وزیر اعظم نے بات اپنے بیلجئم کے ہم منصب کے ساتھ اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور مصر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر کہی

واضح رہے کہ اسپین کے پاس اس وقت یورپی یونین کی گردشی صدارت ہے جو باری باری ہر رکن ملک کو ملتی ہے، جبکہ اسپین کے بعد بیلجئم جنوری میں یہ منصب سنبھالے گا

جمعے کے روز غزہ کی رفح سرحدی کراسنگ پر ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اسپینی وزیراعظم سینچیز نے کہا ”اب بین الاقوامی برادری اور یورپی یونین کے لئے وقت آگیا ہے کہ وہ ایک بار اور ہمیشہ کے لئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں۔ بہتر ہوگا کہ یورپی یونین اجتماعی طور پر ایسا کرے، لیکن اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر اسپین خود اپنے فیصلے کرے گا“

سینچیز کا کہنا تھا ”میں نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو دہرایا ہے، لیکن یہ اسے ان حدود و قیود کے اندر استعمال کرنا چاہئے، جو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت متعین ہیں۔۔ اور یہاں وہ صورت حال نہیں ہے۔ ہزاروں بچے بچیوں سمیت، شہریوں کی اندھا دھند ہلاکتیں، مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔“

اگرچہ بیلجئم کے ڈی کرو نے فلسطینی ریاست کے تسلیم کئے جانے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی لیکن انہوں نے کہا، ”سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہمیں تشدد کو بند کرنا چاہئیے۔ ہمیں یرغمال آزاد کر دینے چاہئیں۔ امداد ضرورت مندوں تک پہنچنے دینی چاہئیے۔ اولین ترجیح یہ ہے کہ ان لوگوں تک مدد پہنچے جو مصائب کا شکار ہیں“

ڈی کرو نے مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور اسکی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران بھی بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رکنا چاہئیے بہت زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ غزہ کی تباہی ناقابل قبول ہے

اسرائیلی لیڈروں نے حماس جو ذمہ دار نہ ٹھہرانے پر دونوں وزرائے اعظم پر کڑی نکتہ چینی کی

اسرائیلی وزیر خارجہ الی کوہن نے ہدایت کی کہ دونوں ملکوں کے سفیروں کو سرزنش کے لئے طلب کیا جائے۔ اور کوہن نے کہا کہ ہم اسپین اور بلجئیم کے وزرائے اعظم کے ’جھوٹے دعووں‘ کی مذمت کرتے ہیں، جنہوں نے ’دہشت گردی‘ کو حمایت فراہم کی ہے۔

Tags:

hamas attack israel livehamas attack on israelhamas attacks on israelhistory the proof is out therei stand with israeliran and israelIsraelisrael hamas warisrael sanctions on palestinian authorityseason 2 the proof is out therespain on israelthe proof is out therethe proof is out there clipsthe proof is out there exclusivethe proof is out there firey ufothe proof is out there full episodesthe proof is out there showthe trial of lucy letby
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا جائزہ، مقابلے کب اور کس کے درمیان ہونگے؟

Next

کیچ میں سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے بالاچ بلوچ کے بارے میں ان کے بھائی کیا کہتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme