Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

CNNs-coverage-of-Gaza-is-based-on-journalistic-misconduct.-CNN-affiliate-journalist
عالمیاہم ترینتازہ ترینخبریں

سی این این کی غزہ کے حوالے سے کوریج صحافتی بددیانتی پر مبنی ہے۔ سی این این سے وابستہ صحافی

By Akhtar Rasool
فروری 7, 2024 2 Min Read
0

امریکی نیوز چینل سی این این سے وابستہ صحافیوں نے غزہ جنگ کے تناظر میں حقائق اور فلسطینی نقطہ نظر کو سنسر کرنے اور اسرائیلی پروپیگنڈے کو بڑھاوا دینے پر مبنی کوریج پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک میں سی این این کے نیوز روم میں کام کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسٹوری کے حوالے سے انتظامیہ کے احکامات کو سامنے رکھا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چیزیں سنسر ہوتی ہیں اور جنگ کی جانبدارانہ کوریج سامنے آتی ہے

سی سی این کے ایک اسٹافر نے برطانوی اخبار گارڈین کو بتایا ”بالآخر سی این این کی غزہ جنگ کے حوالے کوریج ایک صحافتی بددیانتی ہی ٹھہرتی ہے۔“

خبروں کے بارے میں فیصلے ہیڈکوارٹر سے آنے والی ہدایات کی روشنی میں ہوتے ہیں، جو کوریج کے حوالے سخت ضوابط رکھتا ہے۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سی این این کے عملے کے چھ ارکان کے اکاؤنٹس اور ایک درجن سے زائد اندرونی مراسلوں کا حوالہ بھی دیا ہے، جو کہ اس کے پاس موجود ہیں۔

سی این این کے عملے نے بتایا ”ہدایات میں حماس کے عہدیداروں کا حوالہ دینے اور فلسطنیوں کا نقطہ نظر دینے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کے بیانات کو اہمیت کے مطابق کور کرنے کا کہا گیا ہے۔“

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹوریز کو اشاعت کے لیے بھجوانے سے قبل یروشلم بیورو آفس سے کلیئر کرانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں

ایک صحافی کا کہنا تھا ک
”یہاں بہت زیادہ اندرونی کشمکش اور اختلافات ہیں اور کچھ لوگ یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں۔“

ایک اور اسٹاف ممبر نے بتایا ”بہت سے افراد پر غزہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مواد دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاہم جب تک یہ رپورٹس یروشلم جاتی ہیں اور پھر ٹی وی پر آتی ہیں تو ان میں اہم تبدیلیاں آ چکی ہوتی ہیں اور اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ ان میں اسرائیل کو غلط نہ کہا جائے“

کئی سینیئر جرنلسٹس، جو طویل عرصے سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع حوالے سے رپورٹنگ کرتے آئے ہیں، کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے بارے میں لکھنے سے اسی لیے گریز کر رہے ہیں کہ انہیں غیرجانبدار رپورٹس دینے سے روکا جائے گا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سینیئر ایڈیٹرز کی جانب سے جان بوجھ کر ان کو رپورٹس دینے سے روکا جا رہا ہے۔

سی این این اسٹاف ارکان کا کہنا ہے کہ کوریج کا سارا انتظام نئے ایڈیٹر انچیف اور سی ای او مارک تھامسن دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے دو روز بعد جوائن کیا تھا۔

Tags:

biden administrationbroadcast journalismClimate changecnn albaniaEstablishmentex journalistharms to children senate hearinghow much do journalists makeJournalismjournalism careerJournalistjournalist diaryjournolatest newslife after dawnlisa murkowskinatali morrisnationaloutburstpolitical establishmentsenate hearingsocial media senate hearingSocialismSocialiststorms out of interviewstorytellingterminated
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
PTM-which-unites-Pashtuns-is-itself-a-victim-of-division.-What-is-the-reason
Previous

پشتونوں کو متحد کرنے والی پی ٹی ایم خود ہی تقسیم کا شکار۔۔ وجہ کیا ہے؟

Israeli-tanks-are-coming-save-me-was-the-last-cry-of-a-six-year-old-missing-Palestinian-girl
Next

’اسرائیلی ٹینک آ رہے ہیں مجھے بچائیں‘ چھ سالہ لاپتہ فلسطینی بچی کی آخری فریاد۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme