ٹک ٹاک نے ویڈیو کونٹینٹ کے لیے نئی شرائط جاری، ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺲ ﺑﻼﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ

ویب ڈیسک

ﭼﯿﻦ کی معروف ﻣﺨﺘﺼﺮ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ ﺍﯾﭗ ٹک ٹاک نے ویڈیو شیئرنگ پر نئی اور قدرے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے بعض اہم اعلانات کئے ہیں

اب ٹک ٹاک ایپ غیرمصدقہ ویڈیو کی تصدیق نہ ہونے پر ان کی نشاندہی (فلیگ) کرے گی تاکہ اس پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن بنایا جا سکے

اس نئے اقدام کے بعد ویڈیو تخلیق کار کے اسکرین پر ایک نیا فیچر ظاہر ہوگا اور بالخصوص اس وقت جب اس کی ویڈیو کا جائزہ لیتے وقت اس کی تصدیق نہ ہوسکے گی۔ اگر یہ ویڈیو پوسٹ ہوجاتی ہے تو عین فیس بک کی طرح اس پر انتباہی (وارننگ) لیبل بھی ظاہر ہو جائے گا

ٹک ٹاک بنانے والی چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے ایک بلاگ میں اس پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ وہ اپنی ایپ پر جاری ویڈیو کے ذمے دار ہیں تو وہ اس پر غلط معلومات روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو خبروں کی صورت، سائنسی معلومات یا پھر سیاسی معلومات کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں اور ان میں غلط بیانی کا احتمال ہوتا ہے

ٹک ٹاک نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح بعض غیرتصدیق شدہ اور غلط ویڈیوز کی صورت میں پوسٹنگ سے باز رکھنے والے پاپ اپ بھی نمودار ہوں گے۔ یہاں تک کہ پوسٹ ہونے کی صورت میں لوگ اس وارننگ کو دیکھ سکیں گے۔ اسی وارننگ کی تفصیلات فوری طور پر ٹک ٹاکر کو بھی بھیجی جائیں گی

فی الحال امریکہ اور کینیڈا میں ان نئی تبدیلیوں نے کام شروع کردیا ہے تاہم جلد ہی پوری دنیا میں ٹک ٹاک پر ان تبدیلیوں کو دیکھا جا سکے گا.

جب کہ دوسری طرف ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﻧﮯ 13 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻋﻤﺮ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺲ ﺑﻼﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ بھی ﮐﯾﺎ ہے

ایک ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯽ خبر رساں ادارے ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﻧﮯ ﺍﭨﻠﯽ ﮐﯽ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺩﮦ ﺳﻔﺎﺭﺷﺎﺕ ﮐﻮ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ 13 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻋﻤﺮ ﺗﻤﺎﻡ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭧ ﺑﻼﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺭﺿﺎﻣﻨﺪﯼ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ

اطلاعات کے ﻣﻄﺎﺑﻖ گزشتہ دنوں ﺍﭨﻠﯽ ﻣﯿﮟ 10 ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﯽ کی جانب سے ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﭼﻠﯿﻨﺞ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ کی کوشش ﻣﯿﮟ اس کی ﻣﻮﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ، جس پر ﺍﭨﻠﯽ ﮐﮯ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﮐﺌﮯ تھے، ان اقدامات ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ یہ ﺍﻋﻼﻣﯿﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close