فلسطین؛ نئے ہتھیاروں کی سب سے بڑی تجربہ گاہ
ایک جرمن آسٹریلوی یہودی محقق اینٹنی لینشٹائین کی کتاب ’’فلسطین لیبارٹری‘‘ بیسٹ سیلر فہرست میں شامل ہے۔ اس کتاب کی مقبولیت غزہ میں اسرائیل کی نسل کش مہم کے سبب اور بڑھی ہے۔ لینشٹائین کا خیال ہے کہ بہت کم ممالک ہیں، جنہیں واقعی مقبوضہ فلسطین کی آزادی سے…
سمندر میں اترنے والے ماہرین حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔۔ چلی کے سمندر میں سو سے زائد نئی آبی حیات کی تاریخی دریافت!
قدیم مرجانوں کے جنگلات۔۔ کیکٹس جیسی سپائیکس کے ساتھ زیر سمندر ارچنز کے جھرمٹ، جیسے کوئی صحرا ڈوب گیا ہو۔۔ شیشے والے اسپنجوں کے باغات، سمندر کے فرش سے ہزاروں فٹ بلند پانی کے اندر پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں سے چمٹے ہوئے ہیں۔ ایک سنسنی خیز سائنسی مہم جوئی میں،…
منگولیا میں شدید سردی نے تباہی مچا دی، اکیس لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے
منگولیا کو اس موسمِ سرما میں شدید سردی اور شدید برف باری نے مشکلات میں ڈال دیا ہے، جس میں اب اکیس لاکھ مویشی مر چکے ہیں۔ منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک موسمِ سرما میں شدید سردی کوئی نئی بات نہیں، لیکن اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں…
کراچی میں جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔۔ گوادر میں کیا صورتحال ہے؟
بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کی وجہ سے جمعہ یکم مارچ کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے درجہِ حرارت میں کمی اور موسم قدرے سرد ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر…
رضو باجی (اردو ادب سے منتخب افسانہ)
سیتاپور میں تحصیل سدھولی اپنی جھیلوں اور شکاریوں کے لیے مشہور تھی۔ اب جھیلوں میں دھان بویا جاتا ہے۔ بندوقیں بیچ کر چکیّاں لگائی گئی ہیں، اور لائسنس پر ملے ہوئے کارتوس ’بلیک‘ کر کے شیروانیاں بنائی جاتی ہیں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے قصبوں کا زنجیرا پھیلا ہوا تھا،…
کہی کہی مگر ان کہی باتیں
فراغت اور مصروفیات کے لمحات میں فیس بک، ٹوئٹر(X)، انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یا پھر کسی محفل یا فلم میں ہماری نظروں اور ساعتوں سے اکثر ایسی نصیحت آموز باتیں گزرتی ہیں، جو ہمیں ایک لمحے کے لئے کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور پھر ہم ان…
ہمارا مستقبل
جیسے عمارت مضبوط یا شکستہ بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے، اسی طرح قومیں اچھے یا برے اخلاق اور کردار پر کھڑی ہوتی ہیں۔ کسی ملک کے کل کو دیکھنا ہو، اس کے اسکول جاتے بچوں کا اخلاق و کردار دیکھ لیں۔ اگر جھوٹ، بدزبانی، فحش گوئی اور نقل اس چھوٹی عمر میں ہی در آئی…
پنکج ادھاس: محفلِ غزل کا اک اور چراغ بجھ گیا۔۔
غزل کی محفل کا اک اور روشن چراغ بجھ گیا۔۔ مشہور بالی وڈ فلم ’نام‘ کے گیت ’چٹھی آئی ہے۔۔‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف غزل گائیک پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔ پنکج ادھاس طویل عرصے سے بیمار تھے اور چند ماہ قبل ان میں…