کھیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت
سندھ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز صوبائی متعلقہ حکام کو کھیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ سے متعلق دائر درخواست پر رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کو…
گُگھر کی قیمتی رال، ماحول دشمنوں کے منہ سے بہتی لالچ کی رال اور عالمی تحفظ کی کہانی
کارونجھر اور کھیرتھر کے پتھریلے دامن میں اگنے والی ایک خاموش، کانٹوں بھری جھاڑی، گُگھر یا گگرال آخرکار دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ وہ پودا جس کی رال صدیوں سے حکما، ویدوں اور دوا سازوں کے لیے خزانے سے کم نہیں تھی، اب عالمی قانون کے حصار میں آ چکا ہے۔…
ندی کے زہر میں دفن تہذیب: ’سوناءِ کُوھر‘ کا المیہ
پہاڑی علاقوں کی وہ ندیاں، جو بارش کے بعد جنم لیتی ہیں اور جھرنوں کی صورت میں بہتے ہوئے نیچے کے میدانوں تک زندگی پہنچاتی ہیں، دراصل قدرت کا وہ خاموش تحفہ ہیں جن پر پورا ایک ماحولیاتی نظام قائم ہوتا ہے۔ پہاڑ کی چوٹی سے نکلنے والا شفاف پانی جب کئی کلومیٹر…
قانون سازی نہیں، ریتی بجری کی چوری ہی رکوا دو!
ملیر کی زرعی تہذیب کی ”رگِ جاں“ اور ”شہہ رگ“ وہ مخزنِ عظیم ہے، جس کا نام ”ریتی بجری“ ہے۔ اس عظیم الشان زرعی تہذیب کے زوال کی اصل وجہ ملیر کی ندیوں سے وسیع پیمانے پر ریتی بجری کے اخراج اور چوری کا بھیانک عمل ہے، جو اربوں روپے کا کالا کاروبار ہے۔ فطری…
منچھر جھیل: خاموش زہر اور ڈوبتی تہذیب کی المناک کہانی
منچھر جھیل صرف ایک آبی ذخیرہ نہیں، بلکہ سندھ کی تاریخ میں رچی بسی ایک زندہ تہذیب تھی، مگر آج یہ جھیل ایک ایسا کھلا زخم بن چکی ہے جس پر برسوں سے سرد مہری اور خاموشی کی پٹی باندھی جا رہی ہے۔ کبھی تقریباً اڑھائی سو مربع کلومیٹر پر پھیلی یہ میٹھے پانی کی…
ملیر: جہاں فصلیں مٹ گئیں اور عمارتیں اُگ آئیں
اگر انسانی سماج کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ایک زمانہ تھا جب انسان غاروں میں رہتا تھا، جانوروں کا شکار کرتا تھا اور جنگلوں میں بھٹکتا پھرتا تھا۔ اس دور کو Hunting and Gathering Society یا پتھر کا زمانہ بھی کہا جاتا ہے۔ پھر انسانی ارتقا میں ایک عظیم انقلاب…
کھیرتھر نیشنل پارک کی حدود میں ریتی بجری مائننگ: حرص و لالچ کا کھیل
کھیرتھر نیشنل پارک، ملیر اور جامشورو کے علاقوں میں ریتی بجری مائننگ نے ماحولیاتی تباہی کے ساتھ ساتھ سماجی طور پر بھی سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف غیر قانونی مائننگ کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح تیزی سے گر رہی ہے، دوسری طرف یہ پانی مزید کھارا اور…
تھائی لینڈ میں چوتھے ایشیائی ماحولیاتی و انسانی حقوق محافظ فورم میں سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائنس کی نمائندگی
تھائی لینڈ کے تاریخی شہر چیانگ مائی میں ”چوتھا ایشیائی ماحولیاتی و انسانی حقوق محافظ فورم“ (4th Asia Environmental Human Rights Defenders Forum) منعقد ہوا، جس میں ایشیا بھر سے دو سو سے زائد ماحولیاتی انسانی حقوق کے محافظوں، ماہرین، اور تنظیموں نے شرکت…