کسی کے باپ میں بھی اتنی ہمت نہیں کہ میرا احتساب کرے، مولانا فضل الرحمٰن

نیوز ڈیسک

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی ان کا احتساب نہیں کر سکتا

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آ کر بیٹھیں گے اور وہاں دھرنا ہوگا اور دھرنا ایسا نہیں ہو گا کہ آئے اور چلے گئے۔ ہم بھرپور مظاہرہ کریں گے

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سمیت سب اپوزیشن جماعتیں دھرنے پر متفق ہیں، دھرنے کے بعد آئندہ کے اقدامات کی حکمت عملی بنائیں گے

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کر سکتا، سن 88ع سے پارلیمنٹ میں ہوں، آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی بھی نہیں بنا سکا

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں. انہوں نے واضح کیا کہ میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close