کرکٹ میچ میں عجیب واقعہ، ایک ہی گیند پر نو بال، ہٹ وکٹ اور چھکا

ویب ڈیسک

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے، جہاں کسی بھی ایک گیند پر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے ون ڈے میچ کے دوران ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی گیند پر نو بال، ہٹ وکٹ اور چھکا لگ گیا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان نارتھ سڈنی میں ہفتے کو کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی بولر مساباتا کلاس نے اڑتالیسویں اوور کی پانچویں گیند کروائی جو کہ ویسٹ ہائیٹ سے اوپر ہونے کے باعث نو بال قرار پائی

اس گیند پر آسٹریلوی بیٹر الانا کنگ نے چھکا جھڑ دیا، تاہم شاٹ کھیلنے کے دوران اُن کا بیٹ وکٹوں کو جا لگا۔۔ لیکن نو بال کی وجہ سے وہ آؤٹ نہ ہوئیں

اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ”الانا کنگ ایک ہی گیند پر چھکا لگانے میں کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے بیٹ وکٹوں پر بھی دے مارا۔ یہاں سب کچھ ہو رہا ہے۔“

ایک ہی گیند پر تین طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کے بعد ڈگ آؤٹ میں بیٹھی آسٹریلوی کھلاڑی بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

دوسری جانب آسٹریلیا نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 110 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 15 فروری سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close