Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹک ٹاک میں اب 3 منٹ کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر تمام صارفین کو دستیاب

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2021 2 Min Read
0

اگرچہ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی وڈیوز ہیں، لیکن اب کمپنی نے طویل وڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اب تمام صارفین تین منٹ تک کی وڈیو پوسٹ کرسکیں گے

واضح رہے کہ اب تک ٹک ٹاک میں ایک منٹ سے زیادہ طویل پوسٹ نہیں کی جاسکتی تھی مگر اب یہ دورانیہ تین منٹ کا کردیا گیا ہے

اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020ع سے جاری تھی اور اس کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے

طویل وڈیوز سے ٹک ٹاکرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا

مصدقہ اطلاعات کے مطابق طویل وڈیوز کا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا

چند سیکنڈز کی پرمزاح یا دلچسپ وڈیوز اور ان کو آسانی سے فلپ کرکے دوسری دیکھنا صارفین کے دلوں میں جگہ بناگیا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ اس کے مقابلے میں 3 منٹ طویل وڈیوز کا تجربہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے جگا، مگر بظاہر یہ یوٹیوب کی نقل محسوس ہوتا ہے

آپ کو یاد ہوگا کہ شروع میں یوٹیوب کی وڈیوز بھی دس منٹ سے کم دورانے کی ہوتی تھیں، تین منٹ بھی کافی طویل وقت ہوتا ہے، جس میں پورا فلم ٹریلر یا میک اپ ٹیوٹرل دکھایا جاسکتا ہے

ٹک ٹاک کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کے ریکمینڈیشن الگورتھم میں طویل کلپس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے، تاہم یہ واضح ہے کہ زیادہ طویل وڈیو دیکھنے کا مطلب ایپ پر زیادہ وقت بھی گزارنا ہے اور وقت کے ساتھ مختصر وائرل وڈیوز کی تعداد میں کمی بھی آتی جائے گی. یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ٹک ٹاک بھی مستقبل کا یوٹیوب بننے جا رہا ہے؟

Tags:

social mediaTiktokVideo streaming
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انسٹاگرام، ٹک ٹاک کو ہرانے کے لیے کیا کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟

Next

موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم کا موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme