Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اڈانی بندرگاہ سے تین ٹن ہیروئن پکڑے جانے کے بعد بھارت ایران تعلقات میں کشیدگی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 17, 2021 2 Min Read
0

گذشتہ ماہ 13 ستمبر کو انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) نے گجرات کے مندرا پورٹ سے لگ بھگ تین ہزار کلو گرام ہیروئن ضبط کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً دو اعشاریہ 65 ارب ڈالر مالیت کی یہ ہیروئن ایران کی بندر عباس بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے قندھار سے مندرا پورٹ پہنچی تھی

مندرا بندرگاہ کا انتظام ’اڈانی پورٹس اینڈ سپیشل اکنامک زون‘ (اے پی ایس ای زیڈ) سنبھالتی ہے۔ اتنی مقدار میں ہیروئن پکڑے جانے کا یہ واقعہ حکام کے لیے حیران کن تھا اور اس واقعہ کے بعد کئی قسم کے سوالات اٹھنے لگے

اڈانی پورٹس اینڈ سپیشل اکنامک زون بھارت کا سب سے بڑا پورٹ آپریٹر ہے اور مندرا پورٹ سے ہیروئن ملنے کے بعد اس سے بھی سوالات کیے گئے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے بعد اے پی ایس ای زیڈ نے گذشتہ پیر کو کہا کہ اس ٹرمینل سے اب 15 نومبر سے کنٹینر کارگو کے ذریعے ایران، پاکستان اور افغانستان سے درآمدات اور برآمدات کی اجازت نہیں ہوگی

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اڈانی پورٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ایران، افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے جاری کردہ یہ تجارتی ایڈوائزری اگلے نوٹس تک اڈانی پورٹس کے تحت کام کرنے والے تمام ٹرمینلز پر نافذ رہے گی۔ ان میں تھرڈ پارٹی ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔‘

دوسری جانب ایران نے اڈانی پورٹ کے اس فیصلے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہاں سے سامان کی نقل و حمل کو روکنا ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر مناسب قدم ہے

بدھ کے روز اس معاملے پر ایران نے کہا کہ  دو کنٹینرز سے ہیروئن برآمد ہوئیں اور اسے ‘سیمی پروسیسڈ پاؤڈر سٹونز’ کے طور پر پیش کیا گیا تھا

بھارت میں ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پولیس اور انڈیا کی نارکوٹکس ڈرگ کنٹرول اتھارٹیز اس معاملے میں ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ ایران نے کہا کہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ دونوں ممالک کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، جسے باہمی کوششوں اور تعاون کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے

ایرانی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں بھارتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے  کہ ایران پہلے سے ہی متعدد یکطرفہ تجارتی پابندیوں سے دوچار ہے اور ایک بار پھر تجارت کو روکنا اور سامان کے نقل و حمل کو محدود کرنا ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر متوازن اقدام ہے

واضح رہے کہ ایران طویل عرصے سے بھارت کو تیل کا تیسرا سب سے بڑا سپلائر رہا ہے۔ تاہم اب بھارت نے ایران سے تیل خریدنا تقریباً بند کر دیا ہے۔ بھارت نے ایران سے صرف اپنی کرنسی یعنی روپے میں ہی تیل خریدتا ہے، جس کا بوجھ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر پر نہیں پڑتا.

Tags:

Addani PortDrugs SmugglingGujratIndiaIndian GovernmentIran
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہوشاپ واقعہ متاثرین سے اظہار یکجہتی، کوئٹہ اور تربت میں احتجاج

Next

گورنر سندھ سے بھی آئی بی اے ٹیسٹ لیا جائے… مرحوم لیاقت علی خان کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme