Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایران: حکومت مخالف بیان پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

By Akhtar Rasool
نومبر 28, 2022 3 Min Read
0

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مراد خانی کو ایک وڈیو میں اپنے ماموں کی قیادت میں ایرانی حکام کو ’قاتل اور بچوں کو مارنے والی انتظامیہ‘ قرار دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فریدہ مراد خانی کا تعلق خاندان کی اس شاخ کے ساتھ ہے، جو ایران کی مذہبی قیادت کی مخالفت کرتی رہی ہے

فریدہ مراد خانی کے بھائی محمود مراد خانی نے تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ ان کی بہن کو بدھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ پراسیکیوٹٹر کے دفتر سمن کیے جانے کے بعد جا رہی تھیں

بعد ازاں فریدہ کے بھائی نے ہفتے کو ان کے یوٹیوب چینل پر ایک وڈیو پوسٹ کی، جس کا لنک ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے ایرانی شہریوں کو واضح اور نمایاں جبر کا نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کوئی قدم نہ اٹھانے پر عالمی برداری پر تنقید کی

ان کا کہنا تھا ”آزاد لوگو! ہمارا ساتھ دو۔ اپنی حکومتوں کو بتاؤ کہ وہ اس قاتل اور بچوں کو ہلاک کرنے والی انتظامیہ کی حمایت بند کریں۔ یہ رجیم اپنے کسی مذہبی اصول کی وفادار نہیں ہے اور طاقت کے سوا کسی قانون یا قاعدے کو نہیں جانتی اور اپنی طاقت کو ہر ممکن طریقے سے برقرار رکھتی ہے“

دوسری جانب ایران کے عدالتی حکام نے اتوار کو تصدیق کی کہ ایرانی ریپر توماج صالحی، جنہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی تھی، ان پر ’فساد فی الارض‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں سزائے موت دی جا سکتی ہے“

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ہفتے کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ مرضی کے وکیل کے بغیر توماج صالحی کے مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ان کی زندگی سخت خطرے میں ہے

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق وسطی صوبے میں عدالتی سربراہ اسداللہ جعفری نے کہا ہے کہ مقدمہ ابھی شروع نہیں ہوا لیکن توماج صالحی کے خلاف الزام تیار کر کے اصفہان میں عدالت کو واپس بھیج دیا گیا ہے

عدلیہ کے مطابق صالحی پر فساد فی الارض کا الزام لگایا گیا جو ایران کے سنگین جرائم میں سے ایک ہے

صالحی پر انٹرنیٹ پر ’جھوٹ پھیلانے، ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے، سکیورٹی میں خلل ڈالنے کے مقصد سے ایران دشمنوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی گروپ بنانے اور ان کا انتظام کرنے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے‘ کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں

خیال رہے ایک واقعے میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں نماز کے بعد ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے

مظاہرین نے رواں ہفتے کردستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کی کال دی تھی

ایران کے چند سنی اکثریتی شہروں میں سے ایک سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان کی ایک وڈیو میں جمعے کو مظاہرین کو ’کردستان، کردستان، ہم آپ کی حمایت کریں گے‘ کے نعرے لگاتے سنا گیا۔

Tags:

Ayatollah Ali KhameneiIrannieceProtestWomen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغان طلبا نے دُنیا کو حیران کرنے والی سُپر کار کیسے بنائی

Next

’کووڈ پالیسی ایک کھیل ہے‘ چین میں حکومت مخالف احتجاجی لہر، صدر شی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme