Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی سکھوں کا اعلیٰ ترین مذہبی ادارہ خالصتان حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر برہم، پرتشدد مظاہروں کی دھمکی

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2023 3 Min Read
0

بھارتی سکھوں کے اعلٰی ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے خالصتان نواز رہنما امرت پال سنگھ کی حمایت کے الزام میں گرفتار سینکڑوں سکھ نوجوانوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر رہا کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے

سکھوں کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے خالصتان حامی رہنما امرت پال سنگھ کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکال تخت نے پنجاب کی بھگونت مان حکومت اورمرکز کی نریندر مودی حکومت سے سوال کیا ہے ”جو لوگ ہندو راشٹر کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے؟“

اکال تخت کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے گزشتہ روز ریاستی حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے دوران جن سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں رہا کیا جائے

خیال رہے کہ اکال تخت سکھوں کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اس کے جتھیدار اس کے اعلیٰ ترجمان ہوتے ہیں

امرت پال سنگھ اور آزاد خالصتان کی مبینہ حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف سیاہ بھارتی قانون نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے اطلاق پر سوال اٹھاتے ہوئے جتھیدار ہرپریت سنگھ نے کہا ”ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والے لاکھوں لوگ ہیں۔ انہیں بھی گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انہیں بھی این ایس اے کے تحت گرفتار کیا جانا چاہئے“

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ریاستی پولیس سے کہا ہے کہ جن لوگوں کو احتیاطی اقدامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جو کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہ پائے جائیں انہیں رہا کر دیا جائے۔ سارھ ہی انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب پولیس کے بقول احتیاطی اقدامات کے تحت 353 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، ان میں سے 197 کو رہا کر دیا گیا ہے

اکال تخت کے جتھیدار نے متنبہ کیا کہ اگر گرفتار نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرتشدد مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ”ہمیں جارحانہ نہیں ہونا چاہئے لیکن سفارتی لہجے میں جواب دینا چاہئے“ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیس کی حراست سے نوجوانوں کو رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے

اکال تخت کے رہنما نے کہا ”ہم بیساکھی کے بعد اس معاملے کو پورے ملک اور دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔ ہم ہر ایک کو بتائیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے“

انہوں نے سکھوں کو بدنام کرنے پر نیوز چینلوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں اور نیوز چینلوں کے ذریعے سکھوں کے خلاف بیانیہ طے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

جھتیدار نے کہا ”نیوز چینل منافرت پھیلارہے ہیں۔ ہمیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی ہوگی۔ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟“

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا امرت پال سنگھ کے متعلق کہنا ہے کہ وہ بھارت سے نیپال چلے گئے ہیں

نیپال کے محکمہ امیگریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی درخواست پر امرت پال سنگھ کو سرویلینس لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے

نیپال کے محکمہِ اطلاعات کے انفارمیشن افسر کمل پرساد پانڈے کا کہنا تھا ”ہمیں کٹھمنڈو میں بھارتی سفارت خانے سے ایک تحریری درخواست اور امرت پال سنگھ کے پاسپورٹ کی نقل موصول ہوئی ہے۔ خط میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ امرت پال نیپال میں داخل ہوگیا ہے“

اکال تخت نے اس سے قبل ایک بیان میں امرت پال سنگھ سے کہا تھا کہ وہ خود کو پولیس کے سپرد کر دے اور تفتیش میں تعاون کرے

اکال تخت کے ترجمان نے پولیس کی اہلیت پر بھی سوال اٹھائے اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پولیس آخر اب تک انہیں گرفتار کیوں نہیں کر سکی؟

Tags:

action against amritpal singhamritpal singh khalistanamritpal singh supportersamritpal singh supporters arrestedindia crackdown khalistanKhalistankhalistan attack on indianskhalistan indian missionkhalistan is in which countryKhalistan movementkhalistan movement in indiakhalistan newskhalistan protest in londonkhalistani are anti indiakhalistani attack on indiankhalistani attack on indian restrauntkhalistani leaderwho is amritpal singh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومتی دعووں کے برعکس پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد میں سست روی پر روس مایوس

Next

جان بچانے والے دوست سے جدائی پر سارس اداس، کھانے پینے سے انکار کرتا رہا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme