Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومتی دعووں کے برعکس پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد میں سست روی پر روس مایوس

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2023 3 Min Read
0

حکومت کی جانب سے روس سے خام تیل کی درآمد کے دعوے تو بڑے سامنے آئے، لیکن جہاں تک اس پر عمل شروع کرنے کی بات ہے تو اس میں پیش رفت پر پاکستانی حکومت کی سستی دیکھ کر روس مایوس ہو گیا ہے

ذرائع کے مطابق روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پر شبہات کا اظہار کر چکا ہے اس لیے اس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے، تاکہ پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی ہو سکے

پاکستان نے اگلے ماہ ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم حالیہ پیش رفت میں روس یہ جان کر مایوس ہوا کہ پاکستان نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کے اقدام کا آغاز نہیں کیا

پاکستان نے روس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک نئی اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) کمپنی قائم کرے گا، جو پاکستانی ریفائنریوں کو روسی تیل کی درآمد کی ذمے دار ہوگی۔ تاہم موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کام ہی شروع نہیں کیا اور (SPV) کو رجسٹر کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، جس کے باعث روس ناراض ہوا، پاکستان کو اس کمپنی کو سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹر کرنا تھا

وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے تک پہنچ جائے گی۔تاہم ایس پی وی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے ذرائع نے بتایا کہ پہلی کھیپ اب اس سال مئی میں آنے کی امید ہے۔ لیکن اگر یہی صورتحال برقرار رہی، تو یہ بھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔ روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کے بارے میں گفت و شنید سب سے اہم مسئلہ رہا ہے

امریکا نے حال ہی میں پاکستان کو کہا تھا کہ وہ روس کے ساتھ قیمت پر بات چیت کے لیے G7 تیل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر عمل کرے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے میں بہت سی پیچیدگیاں تھیں

ذرائع نے بتایا کہ عربین خام تیل نے ڈیزل زیادہ اور فرنس آئل کم پیدا کیا۔ لیکن روسی خام تیل کے معاملے میں یہ اس کے برعکس تھا جو زیادہ فرنس آئل اور کم ڈیزل پیدا کرے گا۔ لہٰذا ڈیزل کی کم پیداوار روس کی طرف سے خام تیل کی تجارت پر پیش کردہ مراعات کو ختم کر دے گی۔
ذرائع کے مطابق عربی تیل 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اور 25 فیصد فرنس آئل پیدا کرتا ہے۔ روسی خام تیل 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا کرے گا

ماسکو پہلے ہی اسلام آباد کو یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔ چونکہ پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کے لیے روسی خام تیل کی اسی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی ریفائنری کو روسی خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن پاکستانی بینکوں نے ادائیگی سے انکار کر دیا تھا

روس نے اب پاکستان کو خام تیل کی سپلائی کے بدلے تین کرنسیوں روسی روبیل، چینی ین اور یو اے ای درہم میں ادائیگی حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ کرنے اور ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں ادائیگی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا ریلیف ہو گا، لیکن فی الحال حکومتی اقدامات کو دیکھ کر یہ اتنا جلد ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

Tags:

crude importsCrude oilcrude oil analysiscrude oil livecrude oil live tradingcrude oil tradingexports and imports in indiaflour crisis in pakistanflour price in pakistanfood crisis in pakistanindia imports russian oilindia russia crude oil dealPakistanpakistan crisispakistan economypakistan newsrussia crude oil offer to indiarussia offers discount on crude oilwheat crisis in pakistanwheat flour crisis in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بڑا آدمی

Next

بھارتی سکھوں کا اعلیٰ ترین مذہبی ادارہ خالصتان حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر برہم، پرتشدد مظاہروں کی دھمکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme