Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

سعودی عرب: میسی بمقابلہ رونالڈو صرف ٹریلر، فلم تو ابھی باقی ہے!

By Akhtar Rasool
جنوری 22, 2023 2 Min Read
0

سعودی عرب کے گراؤنڈ میں فٹبال کی دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو ایک تاریخی میچ میں آمنے سامنے دیکھا گیا، جو صرف مملکت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شائقین کے لیے انتہائی پرجوش لمحہ تھا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب اسی طرح کی مزید تقریبات کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں ورلڈکپ، سمر اولمپکس اور ممکنہ طور پر ونٹر اولمپکس بھی شامل ہیں

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے مملکت کے ترقیاتی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’یہ ایک بڑا میچ تھا لیکن یہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے جو ویژن 2030 میں ہوگا۔‘

تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کھیلوں کی تقریبات پر لاکھوں ریال خرچ کر چکا ہے، جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے علاوہ جدہ میں ہونے والی ایف ون ریس کے علاوہ دیگر بڑی تقریبات شامل ہیں

آئندہ دنوں میں سعودی شہریوں کو بڑے پیمانے پر میچز دیکھنے کو ملیں گے، جن میں خواتین و مردوں کے ایشیئن کپ، ایشیئن گیمز اور مصنوعی برف پر ونٹر گیمز شامل ہیں

یہ تمام تقریبات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کا حصہ ہیں، جس کے تحت مملکت کی معیشت کا انحصار تیل پر کم سے کم کیا جا رہا ہے

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ولی عہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ہمارے لیڈر مزید ایسی چیزوں سے سعودیوں کو حیران کر کے رکھ دیں گے۔ ہم ان کے مطالبات کو کسی بھی وقت پورا کرنے پر تیار ہیں۔ لیکن جو ہونے جا رہا ہے، وہ اس سے بھی زیادہ بڑا ہوگا۔‘

سعودی عرب کی کوشش ہے کہ مصر اور یونان کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ 2030 منعقد کروایا جائے

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید لیونل میسی بھی ان کے ساتھ پرو لیگ میں شامل ہو جائیں

امریکی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے قطر کیمپس سے وابستہ پروفیسر ڈینیئل رائیخ کہتے ہیں ’رونالڈو کی ٹرانسفر صرف شروعات ہے۔ چاہے میسی سعودی عرب جائے یا نہیں، لیکن مزید سپر اسٹارز کو سعودی عرب منتقل ہوتا ہوا دیکھیں گے۔‘

انہوں نے کہا ’سعودی عرب کو احساس ہے کہ عسکری اور سیاسی طاقت پر ہی انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ سوفٹ پاور کا ہونا ضروری ہے اور جمعرات کے میچ سے یہ واضح پیغام گیا ہے۔‘

Tags:

cr7 vs messiCristiano Ronaldocristiano ronaldo al nassrcristiano ronaldo vs messicristiano ronaldo vs psgLionel Messilionel messi vs cristiano ronaldoMessimessi and ronaldomessi ronaldomessi vs al nassrmessi vs cristiano ronaldomessi vs riyadhmessi vs ronaldomessi vs ronaldo 2023messi vs ronaldo meetpsg vs al nassrRonaldoronaldo goal vs psgronaldo messironaldo saudi arabiaronaldo vs messironaldo vs psg
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد: واقعے کے نفسیاتی اور سماجی عوامل پر بحث چھڑ گئی

Next

حیدرآباد، قرۃ العین قتل کیس: ’بہن کی تشدد زدہ لاش دیکھ کر عہد کیا تھا کہ قاتل کو عبرتناک سزا دلواؤں گا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme