Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سندھ: اپنے ہم شکل بھائی کی جگہ سرکاری نوکری حاصل کرنے والا پکڑا گیا

By Akhtar Rasool
نومبر 28, 2022 2 Min Read
0

محکمہ تعلیم سندھ میں اپنے ہم شکل بھائی کی جگہ نوکری حاصل کرنے والے شخص کو نشاندہی ہونے پر ملازمت شروع کرنے سے روک دیا گیا

جبکہ ضابطہ کار کو نظر انداز کرنے پر محکمے نے چار افسران کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں

صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان عاطف وگھیو نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد محکمے کو کمیونٹی اور دیگر امیدواروں کی طرف سے نشاندہی کی گئی کہ پی ایس ٹی امیدوار عبدالوحید بیرون ملک مقیم ہیں، جبکہ کے ان کے ہمشکل بھائی نے ان کی جگہ آفر آڈر وصول کیا ہے

محکمے نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں، جن کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ عبدالوحید بیرون ملک ہیں اور ان کی جگہ ان کے ہم شکل بھائی اسکول کے استاد کی پوسٹ پر کام شروع کرنے والے ہیں

محکمے نے دھوکہ دہی کی تصدیق ہونے پر عبدالوحید کا آفر لیٹر منسوخ کر دیا

جب عاطف وگھیو سے پوچھا گیا کہ کیا عبدالوحید کے ہم شکل بھائی نے ان کی جگہ تحریری امتحان دیا اور انٹرویو میں حاضر ہوئے؟ تو انہوں نے اس امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم نے شفافیت کو یقینی بنانے کی غرض سے بھرتیوں کے لیے غیر جانبدار ادارے کی خدمات حاصل کی تھیں

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں آئی بی اے کے ذریعے کروائی گئیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریری امتحان اور انٹرویوں کے مواقعوں پر امیدواروں کا بائیو میٹرک اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت کا اہتمام کیا تھا

صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق ”یہ بالکل بھی ممکن نہیں کہ عبدالوحید کے بجائے ان کے ہم شکل بھائی نے امتحان دیا ہو، اور انٹرویو میں بھی آئے ہو اور ہمیں علم بھی نہ ہوا ہو“

عاطف وگھیو کے بقول، عبدالوحید تحریری امتحان اور انٹرویو کے وقت پاکستان میں موجود تھے، تاہم بعد ازاں ملک سے باہر چلے گئے اور آفر لیٹر لینے اور بحیثیت استاد ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اپنے ہم شکل بھائی کو بھیج دیا

دوسری طرف محکمہ تعلیم سندھ میں پرائمری اسکول ٹیچر کی حیثیت سے بھرتی ہونے کے بعد ضلع دادو کا نادر علی رند اٹلی چلا گیا

محکمے کی تحقیقات کے مطابق نادر علی رند اس سال 29 جنوری کو بیرون ملک سے پاکستان پہنچے اور 16 مئی کو سرکاری نوکری کا آفر لیٹر خود حاصل کیا

محکمہ سندھ کے مطابق انہوں نے 16 مئی کو ہی پولیس ویریفکیشن اور سول ہسپتال دادو سے میڈیکل رپورٹ جمع کروائیں

تاہم نادر علی 23 جون 2022 کو دوبارہ ملک سے باہر چلے گئے، جس کے فوراً موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو گئیں، جبکہ بعدازاں سیلاب اور بارشوں کے باعث سرکاری اسکول بند رہے

سرکاری اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر معلوم ہوا کہ نادر علی رند نے گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ملازمت پر حاضری نہیں دی ہے، جس کے بعد ان کی تعیناتی منسوخ کر دی گئی

عاطف حسن نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے چار افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔

Tags:

CandidateEducationFakeFraudSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیلاب کی اطلاع دینے والا کم خرچ اور مؤثر سینسر تیار

Next

کراچی کی جیل کے قیدی، جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme