Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’شکست تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے‘ متعدد فرانسیسی فٹبالرز کو ’نسل پرستانہ‘ تبصروں کا سامنا

By Akhtar Rasool
دسمبر 21, 2022 3 Min Read
0

فرنچ فٹبال فیڈریشن (ایف ایف ایف) نے کہا ہے کہ ارجنٹینا کے ہاتھوں فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد متعدد فرانسیسی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ اور نفرت انگیز تبصرے کرکے نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے خلاف قانونی شکایت درج کرائی جائے گی

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گول نہ کرنے والے کنگسلے کومان اور اورلین چاؤمینی کو نشانہ بنایا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس یورو 2020ع کے فائنل میں اٹلی سے ہارنے کے بعد انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو بھی اسی طرح سے نسل پرستی پر مبنی رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہیں بدسلوکی والے پیغامات موصول ہوئے تھے

فرانس فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے ان کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نسلی تعصب پر مبنی تبصروں کے ذریعے اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست ہوئی تھی

تاہم فرانس کی ٹیم کو عوام کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے سراہا بھی گیا اور تقریباً پچاس ہزار لوگوں نے قطر سے واپس آنے کے بعد پلیس ڈی لا کانکورڈ میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا

فرنچ فٹبال ٹیم نے ٹوئٹ کیا کہ ورلڈکپ فائنل کے اختتام پر فرانسیسی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ اور ناقابل قبول نفرت انگیز ریمارکس کے ساتھ نشانہ بنایا گیا

مزید بتایا گیا کہ ایف ایف ایف ان افراد کی مذمت کرتا ہے اور ان کے خلاف شکایت درج کرائے گا، فرانسیسی کھلاڑی کومان کو دوسرے ہاف میں کوچ دیس چیمپس نے متعارف کروایا تھا، ان کا دفاع ان کے کلب سے پہلے ہی کیا جارہا ہے

ایف سی بائرن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نسل پرستی پر مبنی تبصروں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کنگسلے کومان کو نشانہ بنایا گیا تھا

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ایف سی بائرن فیملی آپ کے پیچھے ہے، نسل پرستی کی کھیل اور معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے

رپورٹ کے مطابق سیاست دانوں نے بھی فوری طور پر بدسلوکی کے حوالے سے رپورٹس پر اظہار مذمت کیا، حزب اختلاف کی سوشلسٹ پارٹی نے فرنچ فٹبال فیڈریشن پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے شکایت درج کرائیں

وزیر برائے مساوات ایزابیل روم نے کہا ”یہ ناقابلِ قبول ہے، میں ان تبصروں کی شدید مذمت کرتی ہوں“

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس کی ٹیم کو نشانہ بنانے کا یہ عمل پہلی بار سامنے نہیں آیا۔ اس سے وبل ورلڈکپ فائنل میں ہیٹرک کرنے والے کائلیان ایمباپے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ یورو 2020ع میں سوئٹرزلینڈ کے خلاف شوٹ آؤٹ پر گول نہیں کر سکے تھے

خیال رہے کہ قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے دی تھی اور تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

اضافی وقت میں بھی مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر ہوا، فرانس صرف 2 گول کرپایا جبکہ ارجنٹینا نے 4 گول کیے، یوں پنالٹی شوٹ میں میسی کی ٹیم نے مقابلہ 2-4 سے جیتا۔

Tags:

100 players simulate civilization200 players build a massive civilization in minecraft2022 fifa world cup2022 fifa world cup qataraustralian centre of asia-pacific art (acapa)best moments of conancivilisationCivilizationcivilizationsconan best momentsconan funniest momentsconan funny momentsFIFAfifa 23 qatar world cupfifa 23 world cupFIFA World Cupfifa world cup 2022Francefrance fifa 23france squad for world cup 2022france squad world cup 2022france world cup 2022france world cup squad 2022funny moments on conangeneral shermanmbappe world cup france world cupmessage from spacemessi world cup finalminecraft civilizationqatar 2022 fifa 23racistracist stereotypesradio signals from spacethomas jefferson centerWorld Cupworld cup 2022world cup fifa 23world cup finalworld cup qatar fifa 23world science festival
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حیاتیاتی تنوع سے متعلق تاریخی عالمی معاہدہ ، کیا طے پایا؟

Next

ورلڈکپ فاتح لیونل میسی کی وطن واپسی ’اصل‘ ٹرافی کے ساتھ کیوں نہیں ہوئی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme