Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

فرانس کے مباپے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ کر میسی سے ہمسری کرنے لگے

By Akhtar Rasool
دسمبر 5, 2022 2 Min Read
0

فرانسیسی فٹبالر کلین مباپے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولوں میں میسی سے ہمسری کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں

اتوار کو فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 (پری کوارٹر فائنلز) میں فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس میچ میں دو گول کلین مباپے نے کیے

تیئیس سالہ کلین مباپے کا یہ دوسرا ورلڈ کپ ہے اور وہ اب تک 9 گول اسکور کر چکے ہیں، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اب تک پانچ ورلڈکپ میں آٹھ گول اسکور کرسکے ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی بھی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور ان کے گول کی تعداد بھی 9 ہے

فرانسیسی فٹ بالر عمر میں رونالڈو سے چودہ اور میسی سے بارہ سال چھوٹے ہیں

صرف یہی نہیں کلین مباپے نے برازیل کے فٹبال گریٹ پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے چوبیس برس کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ورلڈکپ میں آٹھ سے زائد گول کر لیے ہیں

پیلے اس وقت کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے لاکھوں پرستاروں کی طرح کلین مباپے بھی ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں

ورلڈکپ کے کوراٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ 11 دسمبر کو انگلینڈ سے ہوگا، جس نے اتوار کی رات صفر کے مقابلے میں سینیگال کو تین گول سے ہرایا تھا

ابھی فرانس اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل چھ دن دور ہیں لیکن مباپے نے انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ کے فٹبال فین اپنے کھلاڑیوں کو کلین مباپے سے بچ کر رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایک فٹبال فین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’انگلینڈ کو اپنی واپسی کا ٹکٹ بُک کروا لینا چاہیے کیونکہ اس دفاع کے خلاف مباپے سارے ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔‘

فرینکلن لیونارڈ نے فرانس اور انگلینڈ کے کوارٹر فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’کلین مباپے سے پسندیدہ انگلینڈ کی ٹیم کو دہشت زدہ ہوتے دیکھنا خاصا تکلیف دہ ہوگا۔‘

خیال رہے 2018 میں روس میں کھیلا جانے والا ورلڈکپ بھی فرانس نے جیتا تھا اور اس ورلڈکپ میں کلین مباپے نے چار گول اسکور کیے تھے۔

Tags:

FIFAFranceMbappeMessiRecordRonaldoWorld Cup
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر

Next

سعودی عرب: عمرے کے لیے اب موبائل سے بائیو میٹرک تصدیق اور ویزا کا حصول ممکن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme