Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

موسمیاتی تبدیلی سے زمین پر زندگی کا وجود خطرے میں ہے، سائنسدان

By Akhtar Rasool
اکتوبر 26, 2023 3 Min Read
0

معروف سائنسدانوں نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے وجود کے لیے خطرہ بن رہی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 ریکارڈ گرم ترین سال ہوگا، جہاں زمین کے تمام حصے شدید گرمی کی لہروں کی لپیٹ میں رہے ہیں یا پھر دوسرے کئی علاقے سیلاب کا شکار ہوئے ہیں

سائنسی جریدے بائیو سائنس میں شائع ایک نئی رپورٹ میں تحقیق کاروں کے گروپ نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم 2023 میں موسمی تبدیلی کے بدترین واقعات سے حیران ہیں، ہم اس نامعلوم خطے سے خوفزدہ ہیں، جس میں ہم اب داخل ہو چکے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں نے اپنے سیارے (زمین) کو گرم کرنے والے گیسز کا اخراج روکنے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں کی، جہاں گرین ہاؤس گیسز ریکارڈ سطح پر ہیں اور گزشتہ سال فوسل فیول کے لیے سبسڈی میں اضافہ ہوا ہے

واضح رہے کہ یہ تشویش ناک تشخیص تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں موسمیاتی مذاکرات سے صرف ایک ماہ قبل سامنے آئی ہے

تحقیق کاروں نے کہا کہ ہمیں آب و ہوا کی ہنگامی صورت حال کے بارے میں اپنے نکتہِ نظر کو ماحولیاتی مسئلے، زندگی کے وجود کو درپیش خطرے سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں

آب و ہوا سے متعلق اس مطالعے میں پینتیس سیاروں کی اہم علامات کے حالیہ اعداد و شمار پر غور کیا گیا اور معلوم ہوا کہ ان میں سے بیس اس سال ریکارڈ حد سے زیادہ ہیں

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا کہ ستمبر سے پہلے تین مہینے اب تک ریکارڈ گرم ترین تھے، جو تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار برسوں میں سب سے زیادہ گرم ترین تھے

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 میں آب و ہوا سے متعلق بہت سے ریکارڈ خاص طور پر سمندروں میں درجہِ حرارت زیادہ مارجن سے ٹوٹ گئے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر سنگین اثرات میں سمندری زندگی اور مرجان کی چٹانوں کو لاحق خطرات اور بڑے طوفانوں کی شدت میں اضافہ شامل ہے

سیارے کے لوگوں کو اس سال گرمی کی لہروں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ امریکا، چین بھارت اور دیگر ممالک میں شدید سیلاب نے بھی تباہی مچادی ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ کینیڈا میں ریکارڈ جنگل کی آگ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہے، جس سے ملک کے کل 2021 گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتا ہے

رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ 2023 سے پہلے عالمی درجہ حرارت کے دن صنعتی سطح سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس معاہدے میں 1.5 سینٹی گریڈ کا دہائیوں میں جائزہ لیا جائے گا

لیکن اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور رپورٹ کے اولین مصنف ولیم رپل نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں ہر سال درجہ حرارت اس سطح یا اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے جو کہ موسمیاتی فیڈ بیک لوپس اور ٹپنگ پوائنٹس کو خطرات سے دوچار کرے گا

انہوں نے کہا کہ درجہِ حرارت ایک بار عبور ہونے کے بعد ٹپنگ پوائنٹس ہماری آب و ہوا کو ایسے تبدیل کر سکتا ہے جنہیں تبدیل کرنا مشکل یا ناممکن ہو سکتا ہے

ایکسیٹر یونیورسٹی میں گلوبل سسٹمز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور رپورٹ کے شریک مصنف ٹم لینٹن نے کچھ ٹپنگ پوائنٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”ہم اب ان سے نہیں بچ سکتے اور یہ نقصان کو کم کرنے سے زیادہ ہے، تاہم ایسا کرنے کے لیے گیسوں کا اخراج کم کرنا چاہیے اور درجہ حرارت میں اضافہ روکنا چاہیے۔ سینٹی گریڈ کا ہر حصہ اہمیت رکھتا ہے اور اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے“

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدی کے اختتام تک تین سے چھ ارب لوگ کے لیے حالات مشکل ہو سکتے ہیں

شریک مصنف نے کہا کہ بہت سے عالمی رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں روکنے اور زمین پر زندگی برقرار رکھنے کے لیے پالیسیاں بنانے کے بجائے معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی حمایت کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حالیہ شدید موسمی واقعات آئندہ موسمیاتی کانفرنس میں پالیسی سازوں کو فوسل فیول کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی موافقت کے لیے فنڈز میں اضافہ کرنے میں مدد کریں گے۔

Tags:

bbc newscan we stop global warmingcauses climate changeClimateClimate changeclimate change 2021climate change 2022climate change 2023climate change causesclimate change debateclimate change documentaryclimate change essayclimate change explainedclimate change indiaclimate change newsclimate changesClimate Crisisclimate newsclimate scienceconsequences of climate changeearth global warmingEcosystemeffects of global warmingglobal newsGlobal warmingglobal warming 2019global warming causesglobal warming definitionglobal warming documentaryglobal warming effectsglobal warming for kidsglobal warming newsglobal warming solutionglobal warming videoshow does global warming affecthuman factor global warmingneed to know climate changeNewsuk climate newsun climate changeWarmingwhat is global warmingwhy is global warming a problem
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملیر ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو معلومات فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

Next

فیسبک اور انسٹاگرام پر ڈپریشن پھیلانے کا الزام، چالیس امریکی ریاستوں کا مقدمہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme