Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’وکٹ گرنے پر ناٹ آؤٹ،‘ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 12, 2023 2 Min Read
0

کرکٹ کی دنیا میں اکثر اوقات دلچسپ اور عجیب واقعات پیش آتے ہیں جو کرکٹ شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کے مقامی میچ میں پیش آیا، جہاں بولر نے ایک لیگل گیند کروائی جو وکٹوں کو جا لگی مگر بیٹر کو آؤٹ قرار نہیں دیا گیا

آسٹریلیا میں ریڈ اوول میں گینندرا کے ساتھ ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے میچ کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بولر نے گیند کرائی جو وکٹوں کو لگی اور درمیانی وکٹ بیلز کے نیچے سے نکل گئی

اتوار کو ہونے والے میچ میں بال وکٹ کو لگنے سے درمیانی وکٹ بڑی حد تک ٹیڑھی ہو گئی لیکن دونوں میں سے کوئی ایک بیل زمین پر نہیں گری، جس پر امپائر نے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا

کینبرا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گینندرا کے بولر اینڈی رینالڈز ٹیم ٹائیگرز کے اوپنر میتھیو بوسٹو کو کلین بولڈ کرنے کے بعد جشن منا رہے تھے، جس کے بعد سب کو احساس ہوا کہ بیلز تاحال وکٹوں پر ہی موجود تھیں

اسی دوران بیٹر جو کریز چھوڑ کر پویلین کی طرف جا رہے تھے وہ بھی واپس آتے دکھائی دیے

طویل غور و فکر کے بعد امپائرز کے پاس کرکٹ کے قوانین کے مطابق بوسٹو کو ناٹ آؤٹ قرار دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے قانون 29.22 کے مطابق ’ایک بیٹر کو تب تک بولڈ آؤٹ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے، جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اُس سے زیادہ سٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اُکھڑ جائیں۔‘

Tags:

Cricketcricket funny momentscricket highlightscricket livecricket newscricket videoscricket world cupcricket world cup 2019England Cricketfunny cricketfunny cricket momentsHistoryhome of cricketindia cricketlaws of cricketlive cricketlive cricket match todaylord's cricket groundmost wickets in cricket historymost wickets in odi cricketpakistan all fall of wicketsPakistan cricketworst injuries in cricket history
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فلسطینی شاعر رِفعَت العَرعِير کی میراث ان کی آخری ویڈیو

Next

اینڈرائڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme