Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

By Akhtar Rasool
مئی 11, 2023 1 Min Read
0

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر کے خلاف قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان سمیت دیگر الزامات کے تحت سات مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے چار مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لاہور کینٹ میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کرنے، 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹنے اور اسے آگ لگانے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 20 دیگر جرائم کے تحت سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف یہ مقدمہ ڈی ایس پی اشفاق رانا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت کئی دیگر سینئر رہنماؤں اور 1500 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید نے مسلحہ ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کی جو بعد میں لاہور کینٹ کے علاقے کی طرف جاتے ہوئے پرتشدد ہو گئے۔

ڈی ایس پی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ انھوں نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے انھیں پولیس پر حملہ کرنے اور سرکاری و نجی املاک نذر آتش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags:

ali zaidi arrestedarmy role in pakistan politicsasad umar arrestedbbc news pakistanbbc pakistanbig news !!!! pti leader arrested in lahorefawad chaudhry arrestedfawad chaudhry arrested newsimran khan arrestedimran khan arrested latest newsimran khan arrested newsimran khan pakistanlatest pakistani newsPakistanPakistan Armypakistan army chiefpakistan newspakistan news livepakistan pmpakistan pm imran khanPakistan Political CrisisPakistan Politicspakistan politics and role of militarypakistan politics explainedpakistan politics historypakistani newspakistani reactionpolice arrested pti leaderspolitics in pakistanpti leader ali zaidi arrestedpti leader amir dogar arrestedpti leader amir dogar leaders arrestedpti leader arrestedpti leader azam swati arrestedpti leaders arrestedpti leaders arrested in lahorerole of army in pakistani politics
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تحریک انصاف نے جو کرنا تھا کرلیا، اب مزید خرابی پیدا نہ کریں: بلاول بھٹو زرداری

Next

عمران خان کی گرفتاری اور حالیہ واقعات کا کس کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme