Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

’پاکستان ریلویز کے پاس صرف دو دن کا ڈیزل باقی رہ گیا ہے‘

By Akhtar Rasool
جنوری 5, 2023 3 Min Read
0

ملک کو درپیش مالی مسائل کے باعث پاکستان ریلویز کے کے مالی حالات خراب ہو گئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کے آپریشنز اور ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیاں متاثر ہو رہی ہیں

پاکستان ریلویز، جس کا اس وقت خسارہ چالیس ارب روپے سے زیادہ بتایا جاتا ہے، کے پاس محض دو دن کا ڈیزل کا ذخیرہ باقی ہے، جبکہ ایندھن کی خریداری کے لیے فنڈز بھی موجود نہیں ہیں

گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو ریلویز سلمان صادق کا کہنا تھا کہ معمول کے مطابق ٹرینیں چلانے کا ایندھن روزانہ کی بنیاد پر خریدا جا رہا ہے۔ ’مالی مشکلات کے باعث ایک ماہ کا ذخیرہ موجود نہیں تین دن تک کا سرکل چلا رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ محکمہ ریلویز عام طور پر کم از کم ایک مہینے کا ایندھن اپنے ڈپوز میں رکھتا ہے

ایندھن اور فنڈز کی کمی کے باعث محکمہ ریلویز کو اپنی ریل گاڑیوں کو چلتا رکھنے کی خاطر پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کرنے والی سرکاری کمپنی پاکستان اسٹیٹ سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن حاصل کرنا پڑ رہا ہے

ریلویز حکام کے مطابق محکمے کو اس وقت فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو صرف تین دن کے تیل کے ذخیرےکے ساتھ چلایا جا رہا ہے

ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ چند روز قبل پاکستان ریلویز کے آئل ڈپو میں محض ایک روز کا ایندھن کا رہ گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے مال بردار ٹرینوں خصوصاً کراچی سے لاہور کے آپریشنز کو محدود کر دیا

ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان ریلویز کے پاس واجبات کی ادائیگی کے لیے پچیس ارب روپے کی رقم بھی موجود نہیں ہے، ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیاں بھی فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں

سلمان صادق کا کہنا تھا کہ فنڈز کی دستیابی پر ہی ایندھن کا ذخیرہ طے شدہ ضابطہ کے مطابق معمول پر آ سکتا ہے، تاہم روزانہ کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق ڈیزل کی خریداری کر کے تین روز تک کا سرکل برقرارن رکھا جا رہا ہے، تاکہ معمول کے آپریشنز متاثر نہ ہو

تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود محکمے کو جلد ہی فنڈز درکار ہوں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے مال بردار ٹرینوں کے آپریشنز کو بالکل محدود کر دیا ہے، لیکن اس کی وجہ ایندھن کی کمی نہیں بلکہ کارگو کاروبار میں کمی ہے

’محکمہ ریلویز بھی دیگر اداروں کی طرح وفاقی حکومت کی مالی حالت کے ساتھ ساتھ ہی چلتا ہے۔‘

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان ریلویز کے ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ محکمے کے ملازمین کو اب پندرہ سے بیس دن کی تاخیر سے تنخواہیں اور پنشنز مل رہی ہیں۔ 20 دسمبر تک تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ٹرین ڈرائیوروں نے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا

ان کے مطابق ایک سے سات سکیل کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں ابھی ملی ہیں، جو معمول سے بہت زیادہ لیٹ ہے،جبکہ ان سے اوپر کے سکیلز کے ملازمین اور افسران کو دسمبر کی تنخواہیں ابھی تکل موصول نہیں ہوئی ہیں

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران بھی ریلویز مالی مشکلات سے دو چار رہا تھا، جب ایندھن اسی طرح روزانہ خریدا جایا کرتا تھا، جبکہ تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی تاخیر سے ہوتی تھیں، ایک مرتبہ پھر محکمہ ریلوے اسی ابتر صورتحال کا شکار ہو چکا ہے۔

Tags:

Economic Crisiseconomic crisis in pakistaneconomic crisis of pakistaneconomic crisis pakistanPakistanpakistan crisispakistan crisis newspakistan economic crisispakistan economic crisis 2022pakistan economic crisis explainedpakistan economic crisis study iqpakistan economypakistan economy crisispakistan economy crisis 2022pakistan financial crisispakistan newsPakistan Political CrisisSri Lanka Economic Crisis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

2022 میں ملک میں سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی ستر برس سے جاری جمہوریت مخالف چالیں بے نقاب ہوئیں، پلڈاٹ رپورٹ

Next

یورپ: موسمِ سرما کے عروج پر غیر معمولی گرم موسم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme