پیرس : بارسلونا کو چھوڑ کر فرانسیسی کلب پی ایس جی میں شامل ہونے والے لیونل میسی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم چیمپینز لیگ ٹائٹل جیت سکتی ہے
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپینز لیگ جیتنا ہے
پی ایس جی سے ساڑھے 5 ارب روپے سے زیادہ سالانہ تنخواہ کے معاہدے سے قبل پیرس والوں نے میسی کو اپنا لیا. پی ایس جی میں لیونل میسی 30 نمبر کی شرٹ پہنیں گے، پیرس میں ان کی شرٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے لگی ہیں
لیونل میسی اب پیرس کے ہوگئے ہیں ، جہاں ان کے چاہنے والوں کا ایک بڑا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا. شہر کی ہر سڑک پر ان کا گرم جوشی کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا، نئی ٹیم میں ان کی 30 نمبر کی شرٹس بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہے
بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا کہ وہ پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہونے کے بعد ایک بار پھر چیمپئنز لیگ جیتنا چاہتے ہیں کہ اور انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس یہاں ٹیم ہے
بارسلونا کو چار چیمپئنز لیگ ٹائٹل جتوانے والے چونتیس سالہ میسی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپئنز لیگ جیتنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھئیے
دنیا میں میسی کے علاوہ اور کتنے ’میسی‘ ہیں؟
بارسلونا سے رخصتی..میسی الوداعی تقریر میں رو پڑے
کیا لیونل میسی بارسلونا کے بعد پی ایس جی میں جانے والے ہیں؟
میسی کا بارسلونا کو الوداع.. کیا میسی نے رونالڈو چیلنج قبول کر لیا؟