میمن گوٹھ، تعویذ گنڈے سے ماں کے مرنے پر بیٹے نے پیر کو قتل کردیا

نیوز ڈیسک

کراچی : ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ، مقتول تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا ، اس کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ ابراہیم مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت پچاس سالہ غلام حیدر ولد رسول بخش اور مقتولہ کی سترہ سالہ بشریٰ بتول دختر غلام حیدر جبکہ زخمی خاتون کی شناخت سترہ سالہ زینب دختر جاوید کے نام سے کی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ، فائرنگ سے جاں بحق غلام حیدر اور بشریٰ بتول باپ بیٹی تھے ، زخمی ہونے والی خاتون زینب مقتول کی مہمان ہیں

مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلام حیدر تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا ، غلام حیدر کے تعویذ  گنڈوں سے کچھ روز قبل ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ، مرنے والی خاتون کا بیٹا جو اس وقت جیل میں تھا ، اس نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی کہ تمہارے علاج سے میری ماں مر گئی میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا

فائرنگ کرنے والا شخص اسی خاتون کا بیٹا ریاض تھا جو کچھ روز قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اتوار اور پیر کی درمیانی شب غلام حیدر کے گھر میں گھر کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close