یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی نامکمل ویکسینیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے، اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹر ویز پر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی، جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کے لئے ویکسینیٹڈ ہونا لازم ہے، اس کے علاوہ سترہ سال یا اس سے اوپر عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں.

یہ بھی پڑھئیے:

کورونا پیکیج، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے

 

سندھ، کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 9 ارب سے زائد سنگین بے ضابطگیوں کا دعویٰ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close