اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر اب کتنی کٹوتی ہوگی؟

ویب ڈیسک

ملک میں اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر صارفین کو اب اضافی 4.69 روپے ادا کرنا ہوں گے

اگر آپ ایسے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال رہے ہیں جہاں آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے، تو مجموعی طور پر وہاں آپ کو 23.45 پیسے ادا کرنے ہوں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے پر صارفین کو 18.75 روپے ادا کرنا پڑتے تھے

کمرشل بینکوں کے نئے شیڈول کے مطابق اب دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے آپ اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کریں گے، تو آپ کے اکاؤنٹ سے 2.50 روپے کے بجائے 3.13 روپے کٹیں گے

گذشتہ روز سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اے ٹی ایم مشینوں اور بڑھائے گئے چارجز پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں

سمیت راٹھور نامی صارف نے لکھا کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز بڑھانا پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جتنے چارجز زیادہ ہوں گے اتنی ہی بینکوں تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کی حوصلہ شکنی ہوں گی‘

اسفندیار نامی صارف نے لکھا کہ ’دنیا بھر میں پیپر لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہم پیپرلیس ٹرانزیکشن کے لیے بھی پیسے ادا کرتے ہیں‘

واضح رہے پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر بڑھائے گئے چارجز رواں سال دسمبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close