طالبان کا وزیرِ تعلیم،  وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف اور سربراہ مرکزی بینک  کا تقرر

ویب ڈیسک

کابل : افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے بڑی انتظامی پیش رفت کے تحت اہم عہدوں پر تقرر کر دیا ہے

افغانستان کا کنٹرول سنبھال لینے والے طالبان نے نئے وزیرِ خزانہ، قائم مقام وزیرِ داخلہ، انٹیلی جنس چیف، کابل کے گورنر اور میئر کا بھی تقرر کر دیا ہے

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گل آغا کو افغانستان کا نیا وزیرِ خزانہ، صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیرِ داخلہ مقرر کر دیا ہے

افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ نجیب اللّٰہ افغانستان کے نئے انٹیلی جنس چیف ہوں گے

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ملا شیریں کو کابل کا گورنر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ حمد اللّٰہ نعمانی دارالحکومت کابل کے میئر ہوں گے

اس سے قبل افغان میڈیا کے حوالے سے ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیرِ تعلیم مقرر کر دیئے گئے ہیں

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ جبکہ ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کیا ہے

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے معروف عبدالقہار نے بطور سربراہ مرکزی بینک اپنی تقرری کے بعد میٹنگ کے دوران عملے کو کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت بھی کی ہے

افغان میڈیا نے افغانستان میں بیشتر بینک بند ہونے کے باعث پریشان افغان عوام کے لیے سینٹرل بینک کے سربراہ کی یہ تعیناتی اہم اور خوش آئند قرار دی ہے

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کیا گیا ہے

نو منتخب قائم مقام افغان وزیرِ تعلیم ہمت اخوندزادہ کا منعقدہ میٹنگ میں کہنا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پرعزم ہیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرعی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے تمام کام کیئے جائیں گے

واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے

طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں بھی مزید تیزی آئی ہے

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لڑکیوں کا برقعہ پہنے اسکول آمد کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان طالبان سہیل شاہین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں بچیوں کے  اسکول میں داخل ہونے کی وڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا  کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close