طلبا کے والدین سے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ طلب

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کے احکام پر نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کرنا شروع کر دیے ہیں

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے سو فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی ہے، جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ای میل بھیجنا شروع کر دی ہیں

نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست تک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرائیں

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے اعلان کے مطابق صرف سو فیصد ویکسینیشن کرانے والے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی.

یہ بھی پڑھئیے:

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close