کیا نیا آئی فون، سگنل کے بغیر کال کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا؟

ویب ڈیسک

یوں تو ایپل کے نئے آئی فون تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے لیکن ان کے بارے میں کافی تفصیلات پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں

ایپل ڈیوائسز کے بارے میں قابل اعتبار تفصیلات لیک کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو نے اس سال کے آئی فون سیریز کے بارے میں جو تفصیلات لیک کی ہیں، ان میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ آئی فون 13 ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جو ٹیکسٹ اور فون کالز سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا

تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ نئے آئی فونز میں زمین کے نچلے مدار پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹس کی کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر ہوگا

یہ فیچر کاسٹیوم کوالکوم ایکس 60 موڈیمز کی بدولت اس سیریز کا حصہ بنے گا، جس سے فون کالز کرنا، میسجز بھیجنا اور انٹرنیٹ سروسز کا حصول ان علاقوں میں بھی ممکن ہوگا، جہاں سیلولر کوریج موجود نہیں ہوگی. یہ ایسا فیچر ہے جو اب تک کسی بھی اسمارٹ فون میں موجود نہیں

منگ چی کیو نے مزید بتایا کہ نیٹ ورک آپریٹرز کو سیٹلائیٹ کمیونیکشنز پرووائڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئی فونز سیٹلائیٹ نیٹ ورک پر بغیر اضافی لاگت پر کام کر سکیں

مختلف سیٹلائیٹ کمپنیوں جیسے گلوبل اسٹار کے سیٹلائیٹس میں این 53 فریکوئنسی بینڈ موجود ہے، جو کوالکوم کے نئے ایکس 65 فائیو جی موڈیم کو سپورٹ کرتا ہے. جبکہ اسپیس کا اسٹار لنک سیٹلائیٹ پروگرام بھی لوگوں کو سیٹلائیٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرتا ہے

منگ چی کیو نے دعویٰ کیا کہ ایپل سیٹلائیٹ کمیونیکشنز کے حوالے سے پر امید ہے اور اس طرح مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے

بہرحال یہ فیچر واقعی نئے آئی فونز کا حصہ بنتا ہے یا نہیں، اس کا علم ستمبر کے مہینے میں ہوجائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close