وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا ہے

پروگرام کے تحت لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے لئے وظیفےکی رقم زیادہ ہوگی، اس اقدام کا بنیادی مقصد والدین کو اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنے کی ترغیب دینا اور تعلیم کے حصول کے لئے ان کی مدد کرنا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے  احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دو کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی ، ماضی کی حکومتوں نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے بچے کو تعلیم دلوانا چاہتا ہے، حکومت کی کوشش ہے غریب گھرانے کے بچوں کو تعلیم دے، ہمارے ملک کے دو کروڑ بچے اسکول میں نہیں ہیں، بچوں کا اسکول نہ جانا بہت بڑا المیہ ہے

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، کوئی ماں باپ نہیں چاہتے کہ ان کی بچیاں تعلیم حاصل نہ کریں، پڑھی لکھی خاتون مرد کے مقابلے میں معاشرے کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے. حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسکول بنائے، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گھوسٹ اسکولوں پر قابو پالیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close