پیسہ کمانے کی دوڑ میں بھی میسی سب سے آگے

ویب ڈیسک

ارجنٹائن کے شہرہء آفاق فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ دولت کمانے والے فٹبالر بن گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق  موقر امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ دولت کمانے والے فٹبالروں کی ایک فہرست جاری کی ہے. فہرست کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی نے رواں برس 126 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے

فوربز کی طرف سے جاری کردہ اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے

فہرست میں دوسرے نمبر پر حسبِ توقع پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا نام ہے، جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے

تیسری پوزیشن پر برازیل کے نیمار براجمان ہیں جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے جبکہ فرانس کے کلیان مباپے 42 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں

رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آ چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close