سام سنگ کا 200 میگا پکسل فون کیمرا سنسر متعارف، اے سیریز کی قیمتوں میں بھی کمی

ویب ڈیسک

سام سنگ نے اسمارٹ فونز کے لیے 200 میگا پکسل امیج سنسر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو اب تک کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا کیمرا سنسر ہے. آئی ایس او سیل ایچ پی 1 میں 0.64μm پکسلز ہیں اور یہ سنسر بہت بڑی تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے

عام طور پر فون کیمرے سنسر کی پکسل بننگ صلاحیت پر انحصار کرتے ہیں جو چار پکسلز کو ایک بڑے پکسل میں اکٹھا کر دیتے ہیں

یہ نیا سنسر کم روشنی میں بہت زیادہ کارکردگی دکھا سکتا ہے اور 16 پکسلز کو بڑے 2.56μm پکسلز میں مدغم کرکے 12.5 میگا پکسلز کا مؤثر ریزولوشن فراہم کرتا ہے

سام سنگ نے اس سنسر کی بننگ ٹیکنالوجی کو گرگٹ سیل قرار دیا ہے جو کم روشنی کے لیے 12.5 میگا پکسل کے ساتھ ساتھ فل 200 میگا پکسل ریزولوشن تصاویر بھی کھینچ سکتا ہے یا 50 میگا پکسل تصاویر کی 2 بائی 2 بننگ تیکنیک بھی استعمال کرسکتا ہے

ٹو بائی ٹو بننگ موڈ سے یہ کیمرا 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ 8K ویڈیو بغیر کروپنگ کے شوٹ کرسکتا ہے

سام سنگ نے ایک اور آئی ایس او سیل جی این 5 سنسر بھی پیش کیا ہے۔ یہ 50 میگا پکسل سنسر ہے جس میں 1.0μm پکسلز موجود ہیں

سام سنگ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا 1.0μm پکسل سنسر ہے جو ڈوئل پکسل پرو ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے، البتہ یہ نہیں بتایا کہ نئے سنسر کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کب شروع ہوگی مگر اس کے نمونے فون تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ضرور دستیاب ہیں

دوسری جانب واٹ موبائل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے سیریز کے تین فونز  گلیکسی اے 32، اے 22 اور اے 12 کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے

ان میں گلیکسی اے 32 سب سے طاقتور فون ہے جو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

پہلے یہ فون 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا مگر اب اس کی قیمت 42 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے یعنی ساڑھے 3 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں

فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔ بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں. جب کہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا یو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے

اسی طرح گلیکسی اے 22 کے 4 اور 6 جی بی ورژنز کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ 4 جی بی ریم والا ماڈل 40 ہزار 900 روپے کی بجائے 336 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا اور اس کی قیمت میں 3900 روپے کمی ہوئی ہے

6 جی بی والا فون اب 43 ہزار 750 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا یعنی 3750 روپے کی رعایت حاصل ہوگی

گلیکسی اے 12 سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو 64 جی بی اسٹوریج اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژنز میں دستیاب ہے. 64 جی بی ریم والا ماڈل 7 ہزار 800 روپے کمی سے 32 ہزار 300 روپے کی بجائے 24 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 33 ہزار 999 روپے کی بجائے 29 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close