امریکا 9/11 کے بارے میں خفیہ دستاویزات منظر عام پر لائے گا

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے چھ ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیے گئے ہیں

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی ہے کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں2977 بیگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے۔ یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں۔ایگزیکٹو آرڈر محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی11 ستمبرکی تحقیقات سے متعلق دستاویزات منظر عام پر لانے کے عمل کی نگرانی کریں

جو بائیڈن نے کہا کہ اس حکم میں امریکی اٹارنی جنرل سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران غیرقانونی دستاویزات کو عوامی طور پر جاری کرے.

یہ بھی پڑھیئے:

برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات، طالبان کو تسلیم نہیں کرتے، دیگر ممالک بھی نہ کریں

جو بائیڈن افغان انخلا کے ساتھ امریکا کے عالمی کردار کے خاتمے کے بھی خواہاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close